Jasarat News:
2025-09-26@17:26:11 GMT

ٹنڈوآدم،مون سون کی پہلی بارش نے حیسکو کا پول کھول دیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں معمولی سی برسات کے باعث ، شہر اور مضافات کی بجلی معطل ، صنعتی و تجارتی اور گھریلو سرگرمیاں ماند پڑ گئیں مساجد اور گھروں میں پانی ختم نماز جمعہ کیلئے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیسکو حکام جھوٹے دلاسے دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام ہونیوالی برسات کے بعد شام 7 بجے بجلی بند کردی گئی جو 23 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکی اوڈیرولعل سب ڈویژن ایٹ ٹنڈوآدم کا فیڈر ٹی اے تھری سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں عام دنوں میں بھی مین سپلائی فیل ، فیڈر فالٹ تار ٹوٹنے اور دیگر بہانوں سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ شیڈول کے علاوہ مزید کئی گھنٹے بجلی کردی جاتی ہے ایکسیئن اور ایس ڈی او صارفین کو وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہیں گزشتہ روز سے بجلی کی بندش کی وجہ سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں گھروں اور اسپتالوں میں مرد و خواتین بچوں اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جمعہ کے دن گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت کی وجہ سے نمازیوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حیسکو حکام سے جب بھی رابطہ کیا گیا وہ جھوٹے دلاسے دیتے رہے 23 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی بحالی نہ ہونے پر امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللہ سیفی ، مشتاق احمد عادل ، عبدالغفور انصاری انجمن تاجران ٹنڈوآدم کے صدر محمد اقبال بھٹی ، نائب صدر حبیب خان بہلم ، الفلاح ویلفیئر کے چیئرمن محمد اعظم قریشی تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر پروفیسر احمد بلال غوری ،جنرل سیکرٹری مظفر علی بہلم ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مشرف کریم، ٹنڈوآدم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر فاروق انصاری ، آل پاکستان غوری اتحاد سندھ کے صدر عمران غوری نے وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی اسلام آباد ، حیسکو چیف حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹنڈوآدم میں بجلی کی طویل بندش ،روزانہ 14 گھنٹے ناجائز لوڈشیڈنگ اور مختلف بہانوں سے بجلی کی بندش ، وولٹیج کی کمی ، اوور لوڈ ٹراسفارمرز ، بجلی کی چوری ، کنڈا مافیا کی من مانیوں کا فی الفور نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈر ٹی اے تھری جمن شاہ پر روزانہ غیرقانونی بجلی کی اضافی بندش پر متعلقہ ایس ڈی او اور دیگر حکام سے باز پرس کرکے صارفین کو افسران کی من مانیوں ناجائز لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹنڈوا دم بجلی کی کے صدر

پڑھیں:

بینکاک کی مرکزی سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی، شہری خوفزدہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مرکزی سڑک کا بڑا حصہ اچانک زمین میں دھنس گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقامی پولیس اسٹیشن اور واجیرا اسپتال کے سامنے پیش آیا، جس کے نتیجے میں سڑک پر تقریباً 50 میٹر (160 فٹ) چوڑا گھڑا بن گیا۔ اس حادثے کے بعد متاثرہ سڑک کو فوری طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سڑک آہستہ آہستہ دھنسنے لگی اور پھر چند لمحوں می پورا حصہ زمین میں بیٹھ گیا۔ اس دوران بجلی کے پول اکھڑ گئے جبکہ زیر زمین سیوریج اور پانی کی پائپ لائنز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں جن سے پانی بہنے لگا۔

ابتدائی طور پر مقامی انتظامیہ نے واقعے کی ممکنہ وجہ حالیہ بارشوں اور پائپ سے پانی کے رساؤ کو قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مزید تحقیقات کے بعد حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

یہ واقعہ نہ صرف ٹریفک کے نظام کو متاثر کر گیا بلکہ شہریوں میں بھی خوف و ہراس کا باعث بنا، تاہم حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ مقام کی مرمت اور بحالی کے کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین

متعلقہ مضامین

  • ماتلی،بارش نے سابق بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
  • قزاقستان سے گندم کی پہلی کھیپ امریکا پہنچ گئی
  • بینکاک کی مرکزی سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی، شہری خوفزدہ
  • تقریر کے دوران پرومٹر کی بندش؛ ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں پیش آئے واقعے کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا
  • عالمی بینک نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،جاوید قصوری
  • حیدرآباد ،حیسکو چیف ایگزیکٹو فیض اللہ ڈاہری فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • کلکتہ میں تاریخی بارش، 39 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 جانیں ضائع
  • ٹنڈوآدم،سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری اداروں میں تالا بندی
  • امریکا نے جدید ترین لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع کردی
  • روس ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا