حیدرآبا ،بارش میں ڈوب گیا،میئر کے دعوے کاغذی ثابت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد اور گرد نواح میں جمعہ کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، حیدرآباد پانی میں ڈوب گیا، مون سون کے حوالے سے میئر اور حیسکو کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاغذی ثابت ہوئے شہر میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن،پینے کے پانی کی قلت پورا نظام زندگی مفلوج ہوگیا،انتظامیہ اور اراکین اسمبلی صرف فوٹو سیشن تک حدود بارش کا سلسلہ جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا جو ایک گھنٹے جاری رہا جس کے بعد شہرتاریکی میں ڈوب ہوگیا کچھ علاقوں میں بجلی رات گئے بحال ہوئی تاہم جمعہ کی صبح سے تاحال شہر بھی 80فیصد علاقوں میں بجلی کی بند جبکہ بارش کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو اجو وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کی صورت میں جاری ہے شہر کے نہ صرف نشیبی علاقے بلکہ پورا شہر ہی پانی میں ڈوبا ہوا ہے سول اسپتال میں بجلی کا طویل بربیک ڈاؤن ، مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا ضلعی انتظامیہ، حیدرآباد کے میئر سمیت جملہ میونسپل کارپوریشن، واسا انتظامیہ اور حیسکو کے ذمہ داران کی جانب سے گذشتہ دس روز جاری اہم اجلاسوں میں محرم الحرام کے حوالہ سے پیشگی کیئے گئے ہنگامی انتظامات کے بلند بانگ دعواؤں کے جملہ پول کھول کر رکھ دیئے۔ مختصر بارش میں ہی شہر بھر کے نالے و نالیاں اور گٹر لائینوں کے مین ہولز اُبل پڑے، بارش گندے پانی کے سیلاب کی وجہ سے حیدرآباد کے اکثر علاقے گندے پانی میں ڈوب کر جھیل کا منظر پیش کرنے لگے عوام کاکہنا ہے کہ انتظامی ذمہ داران نے جتنا طویل وقت رسمی اجلاسوں اور فوٹو سیشنز میں ضائع کیا ہے اس سے آدھا وقت بھی اگر عملی طور پر نالوں اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ، صفائی، روشنی و دیگر انتظامات پر دیتے تو حالات اس قدر ابتر نہ ہوتے انہوں نے حکومتِ سندھ کو حیدرآباد کے اس بدتر اور ابتر حالات کا فوری نوٹس لے کر انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے حیسکو ترجمان کے مطابق اس وقت پوری حیسکو ریجن میں مون سون کی بارشیں شدید آندھی اور طوفان کے ساتھ جاری ہیں جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں اس وقت 175 عدد 11 کے وی فیڈر کی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر جو آپ کیلئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا
اکثر ایسا ہوتا ہے جب چیٹ جی پی ٹی میں کوئی پروموٹ یا ہدایت انٹر کی جاتی ہے تو احساس ہوتا ہے کہ کچھ تفصیلات کو شامل کرنا بھول گئے ہیں یا غلط جملہ کاپی پیسٹ کر دیا ہے۔
مگر اب اوپن اے آئی نے اس حوالے سے ایک بہترین فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں اب اس مسئلے کا حل پیش کیا گیا ہے۔
اب آپ چیٹ بوٹ کو اس کے جواب کے دوران روک سکیں گے۔
اس وقت جب اے آئی چیٹ بوٹ جواب کو تیار کر رہا ہوتا ہے، اس وقت آپ نئی تفصیلات کو شامل کرسکتے ہیں۔
آسان الفاظ میں آپ رئیل ٹائم میں اب چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی سائیڈ بار میں اپ ڈیٹ پر کلک کرکے نئے تناظر یا وضاحت کا اضافہ کرنا ہوگا اور اے آئی چیٹ بوٹ اس کے مطابق اپنے ردعمل کو تبدیل کرلے گا۔
یعنی آپ کو دوبارہ سے اپنے سوال کو مکمل ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ چیٹ جی پی ٹی کو رئیل ٹائم میں جواب بدلنے پر مجبور کرسکیں گے۔
اس سے ان افراد کو کافی زیادہ وقت بچانے میں مدد ملے گی جو چیٹ جی پی ٹی سے تفصیلی یا کئی نکات پر مشتمل سوالات کے جوابات چاہتے ہیں۔
یہ بظاہر معمولی محسوس ہوتا ہے مگر یہ صارفین کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا، خاص طور پر اس سروس کو مفت استعمال کرنے والے افراد کے لیے۔
چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنے والے افراد کو یہ چیٹ بوٹ محدود تعداد میں ڈیپ ریسرچ کے تحت جوابات فراہم کرتا ہے۔