ایرانی جوہری تنصیبات کو "سنگین نقصان" پہنچانے کے بارے انتہاء پسند امریکی صدر کے دعووں پر سوالیہ نشان لگانے والی رپورٹوں کی وسیع اشاعت اس بات کا باعث بنی ہے کہ امریکی صدر کیجانب سے اب مسلسل یکساں بیانات ہی دہرائے جانے لگے ہیں، جبکہ امریکی میڈیا میں ان حملوں کا "انتہائی محدود" قرار دیا جا رہا ہے! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک مرتبہ پھر دعوی کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ "براہ راست ملاقات" کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ملک (ایران) کے اہداف کو شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ایرانی فوجی کارروائیوں سے متعلق "جعلی خبریں" پھیلائی گئی ہیں۔

انتہاء پسند امریکی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو بمباری سے قبل خالی نہیں کیا گیا تھا نیز یہ کہ ایران اب اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ سے شروع کرنے کی کوشش میں بھی نہیں! ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) یا کسی بھی قابلِ اعتماد ادارے کے ذریعے ایرانی جوہری تنصیبات کا "معائنہ" کیا جانا چاہیئے، اور ایک مرتبہ پھر تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے! 

واضح رہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ، قبل ازیں، متعدد رپورٹوں میں اعلان کر چکا ہے کہ حالیہ امریکی حملے ایرانی جوہری پروگرام کو، اپنی بہترین حالت میں واپس پلٹنے کے حوالے سے، زیادہ سے زیادہ چند ماہ ہی، پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی جوہری امریکی صدر

پڑھیں:

نیویارک، جنرل اسمبلی سے ایرانی صدر کے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیانیے کی گونج

مسعود پزشکیان نے نیو یارک میں رہبر انقلاب کے اس بیان کو دوبارہ پڑھا اور بیان کیا کہ کوئی عقل مند سیاستدان دھمکی کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق نہیں کرتا، حقیقتاً امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے باعزت اصولوں کی پاسداری کا واضح پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے موضوع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے گزشتہ شب کے بیانات کو دوبارہ دہراتے ہوئے دنیا کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔ پزشکیان نے اپنے پاس ایک صفحے پر لکھے رہبر انقلاب اسلامی کے اس فرمان کو دوبارہ بیان کیا کہ امریکی فریق ایسے مذاکرات کرنا چاہتا ہے، جن کا نتیجہ ایران میں جوہری سرگرمیوں اور افزودگی کا خاتمہ ہو، یہ مذاکرات نہیں ہیں، یہ دھمکی اور زبردستی ہے، کوئی بھی باوقار قوم ایسے مذاکرات کو قبول نہیں کرتی، جو دھمکی کے ساتھ ہوں، اور کوئی بھی عقلمند سیاستدان اس کی تصدیق نہیں کرتا۔

یہ موقف ایسے حالات میں دہرایا گیا ہے جب حالیہ دنوں میں بعض اندرونی اور بیرونی سیاسی دھاروں نے ایرانی صدر کی امریکی صدر کے ساتھ "ممکنہ ملاقات" کے مسئلے کو ایک تشہیری مہم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔ پزشکیان کی جانب سے ان بیانات کی دوبارہ بیان کئے جانے میں دو اہم پیغامات ہیں، پہلا امریکہ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے ریڈ لائنز اور اصولوں کی پاسداری، اور دوسرا رہبر انقلاب اسلامی کے اس اٹل اور عزم مندانہ موقف کی تائید و تکرار، جو انہوں نے گزشتہ شب کی تقریر میں بیان فرمایا۔ پزشکیان کے اس اقدام کو بہت سے لوگوں نے حکومت کی جانب سے "باعزت مذاکرات، دباؤ اور دھمکی کے تحت نہیں" کی حکمت عملی کے تسلسل میں ہم آہنگی کی علامت قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا جوہری مسئلہ دباو اور پابندیوں سے حل نہیں ہو گا، بیجنگ
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری کشیدگی میں ممکنہ کمی کے آثار
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ جامع علاقائی سلامتی کے نظام کی شروعات ہے،ایرانی صدر
  • ایران پر امریکا اسرائیل حملہ خطے میں امن پر کاری وار تھا، صدر مسعود پیزشکیان
  • نیویارک، جنرل اسمبلی سے ایرانی صدر کے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیانیے کی گونج
  • دباؤ میں ایران یورینیم کی افزودگی ترک نہیں کرے گا، خامنہ ای
  • آج ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کروں گا .صدرمیکرون
  • ’امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایران یورینیئم کی افزودگی نہیں روکے گا‘
  • جوہری معاہدے کے بارے امریکہ اور یورپ کا ایران کیخلاف دباؤ کا مشترکہ منظر نامہ