سٹی42:  سیلفیاں بنانے کے شوقین   بپھرے ہوئے دریا کی طغیانی میں بہہ گئے۔ حفاظتی اقدامات سے بے خبر تفریح کرنے والوں کی تفریح ماتم میں بدل گئی۔
    دریائے سوات میں اچانک پانی کا ریلا آیا تو اس وقت دوسرے علاقوں سے گئے ہوئے بہت سے لوگ وہاں تفریح کے لئے موجود تھے، کچھ دریا مین کشتیاں چلا رہے تھے اور سیلفیاں بنا رہے تھے۔ پانی کا ریلا سب کو بہا کر لے گیا۔  18 افراد سوات دریا کے تیز پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔
 ریسکیو 1122  نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا لیکن بہت سے لوگوں کو بچایا نہین جا سکا۔ 40 سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، کئی لوگ لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ پانی کے از حد تیز رفتار ریلے مین بہہ کر آغے چلے گئے ہیں۔ ریسکو اہلکاروں نے جان کی بازی لگا کر درجنوں لوگوں کو بچا لیا  اور دریائے سوات سے 9 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ 
    
    مرنے  والے تمام افراد دوسرے علاقوں سے تفریح کرنے کے لئے سوات گئے تھے۔ دریائے سوات کو دنیا کے خوبصورت ترین دریاؤں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن اس دریا  میں بہتے پانی کی تیز رفتار بھی دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ کیچمنٹ ایریا مین بارش اور معمول سے زیادہ گرمی کے باعث گلیشئیرز پگھلنے کی رفتار برھ جائے تو اس  تند دریا میں طغیانیاں آتی ہیں جو اس وقت دریا مین موجود ماہر تیراکوں کو بھی بوکھلا دیتی ہیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 آج سانحہ میں دریا کے پانی کے غضب کا شکار ہونے والے افراد کی 7 لاشیں سیالکوٹ بھیجی گئیں، 2 لاشیں مردان منتقل کر دی گئیں
    
 کمشنر ملاکنڈ، ڈی سی اور ڈی ای او  خود متاثرہ علاقوں  میں پہنچ گئے اور دریا مین لاپتہ ہونے والوں کو تلاش کرنے اور نکالنے میں مصروف ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں اور مقامی  ماہر تیراکوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
    
 آخری خبریں آنے تک  ریسکیو ٹیمیں تاحال لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف تھے۔
     انتظامیہ نےعوام کو دریائے سوات کے قریب جانے سے گریز  کرنے کی درخواست کی ہے۔
    
اج دریا کی طغیانی کے دوران بہہ جانے والوں کو زندہ نکال لینے کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جانین خطرے میں ڈال کر کئی گھنٹے ان تھک کام کیا۔ علاقہ کے عوام اور انتظامیہ نے ریسکیو اہلکاروں کی بے لوث کاوشوں کو  قابل تحسین قرار دیا۔ 

وزیراعظم کا مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں حکمران اتحاد کی قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔ 

فیصلے سے قبل پارٹی پوزیشن میں حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 218تھی۔ 

مسلم لیگ (ن) کے 110، پیپلز پارٹی کے 70، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 22 اور مسلم لیگ (ق) کے پانچ ارکان ہیں۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے مجموعی ارکان کی تعداد 100 بتائی گئی ہے جس میں سنی اتحاد کونسل کے 80، تحریکِ انصاف کی حمایت سے کامیاب ہونے والے آٹھ آزاد ارکان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آٹھ ارکان بھی شامل ہیں۔ 

محرم الحرام؛ صوبوں میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن آگیا

قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 15، پیپلز پارٹی کو 4، جے یو آئی ف کو 3 اضافی نشستیں ملی ہیں۔

اس فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 125، پیپلز پارٹی کے 74اراکین ہوں گے

جے یو آئی کو بھی فیصلے سے فائدہ پہنچا ہے، جے یو آئی کے ارکان کی تعداد11 ہو گئی ہے۔

اضافی نشستیں ملنے سے حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے

336کے ایوان میں دو تہائی اکثریت کے لیے 224اراکین کی ضرورت ہے

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سر گنگارام ہسپتال ترقی کی جانب گامزن، جدید لیپروسکوپ سرجری کی سہولت فعال

حکمران اتحاد کو 237اراکین کی حمایت حاصل ہو گئی ہے

: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں کے بارے میں فیصلہ 

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے 3 ارکان میں اضافہ 

پیپلز پارٹی کے سریندر ولاسائی اقلیتی ممبر بن گئے

پیپلز پارٹی کی سمیتا افضال خاتون رکن بن گئی 

ایم کیو ایم کی ایک خاتون رکن میں اضافہ

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی پی اور ایم کیو ایم کو دینے کا فیصلہ دیا ہے

 ایم کیو ایم کی مسرت جبین بھی رکن سندھ اسمبلی بن گئی

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں،نئے ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل ، کابینہ میں کچھ نئے ارکان بھی شامل کئے جائیں۔جبکہ کچھ وزراء کو گھر بھی بھیجے جانے کا امکان ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اہم وزراء کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کر لیا گیا ، نئے وزراء سے گورنر ہاؤس میں حلف لیا جائے گا، وزیر اعلی ہاؤس کی طرف سے اہم وزراء کو پیغام پہنچا دیا گیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
  • مجبوری کے باعث حج سے محروم عازمین کیلئے حکومت نے خوشخبری سنا دی
  • پاکپتن میں ستلج کا کٹاؤ جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب
  • سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں،نئے ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان
  • مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری
  • جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
  • ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں
  • غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ
  • سیلاب سے اوچ شریف میں ہر طرف تباہی، پاکپتن میں پورا گاؤں دریا برد