پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی ارکان کو بجٹ منظوری کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت کردی گئی۔

پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، جسے 20 فیصد بڑھا دیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کیا تھا، جسے اب 50 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا، وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشنرز کے لیے 7 فیصد اضافہ کیا گیا، تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کی گئی، ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی جامعات کے لیے مختص بجٹ کو پیپلز پارٹی کے مطالبے پر بحال کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) قانون میں ترامیم سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی دور کیے گئے، جب حکومت نے ہمارے تحفظات دور کر دیے اور ضروری ترامیم کر دیں، تو ہم مالیاتی بل کی حمایت کریں گے۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی کے

پڑھیں:

پنک اسکوٹی سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری—ویڈیو گریب

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز متعارف کروا رہے ہیں، پنک اسکوٹی سروس سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی، سندھ حکومت نے صوبے کی خواتین کو یہ سہولت دی ہے۔

کراچی میں پنک اسکوٹی خواتین میں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پہلا شہر ہے جہاں پنک بس کا منصوبہ شروع کیا، ہم الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا رہے ہیں، صوبے کی خواتین کو محفوظ ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گے، پیپلز پارٹی اس ملک کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک، معیشت، معاشرے کی ترقی خواتین کے بغیر ممکن نہیں، انٹرنیشنل فوڈ چین نے ہماری بہت معاونت کی، پنک اسکوٹی منصوبے کو سپورٹ پر پرائیوٹ فوڈ چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پرائیوٹ سیکٹر سندھ حکومت کے ساتھ اشتراک کرے۔

سندھ حکومت کا خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کیلئے قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو باوقار اور آسان سفری سہولیات دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تھرکول سے ہم معاشی انقلاب لے کر آئے ہیں، ہم تھرپارکر میں معاشی انقلاب لے کر آئے ہیں، جلد پنک ٹیکسی منصوبے کی تقریب میں شریک ہوں گا، پنک ٹیکسی اسکیم سے روزگار اور محفوظ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پورے صوبے میں عام آدمی کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پہلی بار ملک میں پنک بس سروس متعارف کرائی، پیپلز پارٹی ملک کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے، اگر خواتین اپنا کردار ادا نہ کریں تو ملک اور معاشرے میں ترقی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک بھی ہیں جو خواتین کے حقوق پر پابندی لگا رہے ہیں، سندھ حکومت خواتین کو ہر لحاظ سے موقع فراہم کرنا چاہتی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ شعبے کے ساتھ مل کر انقلاب لائے ہیں، سندھ کے چھوٹے کسانوں اور زمین داروں کی بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے مالی مدد کریں گے۔

تقریب کے دوران ہال میں خواتین نے پنک اسکوٹیز چلائیں، جس پر حاضرین نے انہیں داد دی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کردیے
  • پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کرتی: شرجیل میمن
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بلاول سے متعلق بیان نامناسب ہے، شرجیل میمن
  • سبسڈی دینے پر ہم پر تنقید کی گئی: شرجیل میمن
  • آئی ایم ایف کا گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
  • پنک اسکوٹی سے خواتین کو دفاتر جانے میں آسانی ہو گی: بلاول بھٹو زرداری
  • توقع ہے  رانا ثنا پارلیمانی پارٹی کے لیے تقویت کا باعث بنیں گے‘ عرفان صدیقی 
  • پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں؛ گورنر پنجاب
  • رانا ثنا اللہ کا بطور سینٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے، سینیٹر عرفان صدیقی