بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے، پیپلز پارٹی نے معاشی مشکلات کم کیں: قمر زمان کائرہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے مگر پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو جوڑا اور مشکلات کم کیں۔
لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
مہمانِ خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ذرا سی مشکلات پر واویلا شروع کردیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ڈکٹیٹر دور کی سختیاں بھی ہنس کر برداشت کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ایک جماعت سوشل میڈیا پر گرفتاریوں کا چرچا کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے شاہی قلعے سے سکھر جیل تک سب کچھ برداشت کیا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، وہ میزائل ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے اور میزائل ٹیکنالوجی محترمہ بینظیر لائی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی نے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
ملاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے، وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے، لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
فیصلہ کن ون ڈے: جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا اور ان کی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے لیے خدمات اور عوامی سیاست میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔