پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی چپقلش نے نہ صرف تنظیمی ڈھانچے کو متاثر کیا ہے بلکہ ورکرز بھی قیادت کے خلاف آواز بلند کرنے لگے ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم رہنماؤں نے اب خاموشی اختیار کرنے کی حکمت عملی اپنالی ہے تاکہ مختلف بیانات سے پیدا ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بجٹ سمیت مختلف معاملات پر قیادت کی متضاد آراء نے پارٹی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف رہنماؤں کی رائے کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے جس سے تنظیمی یکجہتی متاثر ہو رہی ہے، ایسے حالات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم مشاورتی اجلاسوں اور پارلیمانی پارٹی میٹنگز میں شرکت سے گریز کیا جائے گا۔

صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی تک رسائی صرف چند مخصوص افراد کو حاصل ہے جس کی وجہ سے دیگر رہنماؤں کو نہ ہدایات کا علم ہوتا ہے اور نہ ہی پالیسی کا۔

جنید اکبر کے مطابق ہمیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کس معاملے پر کیا ہدایات دی گئی ہیں، اس لیے ایسے فیصلوں میں شرکت بے معنی ہے جن میں صرف چند چنیدہ افراد شامل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بھی اسی پس منظر میں کیا گیا ہے، اگر پارٹی کی قیادت سب کو ساتھ لے کر نہ چلی تو تنظیمی ڈھانچے کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے کئی اہم رہنما آئندہ دنوں میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر سکتے ہیں جس سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی سیاست مزید غیر یقینی کا شکار ہو سکتی ہے۔

میعاد ختم یا گم ہونے پر شناختی کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان

—فائل فوٹو

پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی پی کے 30 ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

محکمہ قانون پنجاب میں لاء افسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئر ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں بھی پی پی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو لینے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • 27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عوامی نیشنل پارٹی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے متنازع بیان کی مذمت
  • عوامی نیشنل پارٹی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے متنازع بیان کی شدید مذمت
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہیڈ کوچ طاہر زمان میں اختلافات
  • 27 ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر اختلافات، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب
  • خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان
  • تحریک انصاف رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • حکومت نے بیرون ممالک جانیوالوں کو خوشخبری سنا دی، بڑی پریشانی دور