بارش کے بعد کراچی میں اندھیرا، کے-الیکٹرک کے ترجمان کا ردعمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف حصوں میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کے بعد متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، تاہم کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ان کا بجلی کا تقسیمی نظام مجموعی طور پر مستحکم اور فعال ہے۔
ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق، کراچی میں 2100 میں سے 1550 سے زائد فیڈرز اس وقت بھی بلاتعطل بجلی فراہم کر رہے ہیں، جبکہ حفاظتی پروٹوکول کے تحت نشیبی اور حساس علاقوں میں احتیاطاً بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
بارش کے تھمتے ہی کے-الیکٹرک کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کمپنی کا فیلڈ اسٹاف مکمل طور پر متحرک ہے اور زمینی سطح پر بحالی کے کاموں میں مصروف ہے تاکہ بجلی کی فراہمی جلد از جلد معمول پر لائی جا سکے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق بارش کے بعد 550 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں، جن کی بحالی مرحلہ وار جاری ہے۔
شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ کسی بھی بجلی کی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 118، کے ای واٹس ایپ، کے ای لائیو ایپ یا کے-الیکٹرک کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے رابطہ کریں تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک بجلی کی بارش کے
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش متوقع
فائل فوٹواسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔