حکومت نے ہماری تجاویز تسلیم کیں، ہم بجٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ان کی جماعت کی تجاویز کو تسلیم کیا، اسی لیے پیپلز پارٹی اس بجٹ کی حمایت کر رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہر سال اس پروگرام میں فنڈز کا اضافہ کیا گیا، جب کہ اس سال سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے سالانہ تک آمدن رکھنے والے افراد کو ریلیف دیا گیا ہے اور سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ایف بی آر کے اختیارات سے متعلق ہماری تجاویز کو بھی حکومت نے قبول کیا ہے، اس لیے پیپلز پارٹی اس بجٹ میں حکومت کا مکمل ساتھ دے رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی حکومت نے
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم: پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان پیپلز پارٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی مجوزہ تجاویز میں سے ایک کے سوا تمام نکات کو مسترد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا، جس میں ترمیم کے مختلف نکات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ن لیگ کا ایک وفد پیپلز پارٹی سے ملاقات کے لیے آیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالت، این ایف سی، تعلیم، آبادی کی منصوبہ بندی، ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام، ججوں کی تبادلے اور الیکشن کمیشن سے متعلق نکات شامل ہیں۔
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ حکومت آرٹیکل 243 میں تبدیلی لانا چاہتی ہے اور پارٹی نے صرف اسی تجویز کی حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی شیئر سے متعلق شق، این ایف سی فارمولے میں تبدیلی اور دیگر تمام نکات کو مکمل طور پر رد کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کا تصور میثاقِ جمہوریت میں شامل تھا، تاہم پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ ایسی عدالت میں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی یقینی بنائی جائے۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ آج نمازِ جمعہ کے بعد ہونے والے سی ای سی اجلاس میں کیا جائے گا۔