کھپرو: مون سون کی پہلی بارش نے شہر کو جھیل میں تبدیل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کھپرو (نمائندہ جسارت) مون سون کی پہلی ہی بارش نے کھپرو کو جھل تھل میں بدل دیا گلی محلوں چوراہوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جبکہ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے حیسکو انتظامیہ کھپرو نے کسر نہ چھوڑی 18 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی فالٹ نہ مل سکا دوہری اذیت میں مبتلا کر دیا شہریوں کو شہری کی دہائی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا 26 جون سے 29 جون اچھی بارش ہو سکتی ہے کھپرو انتظامیہ نے موثر انتظامات نہ کیہ۔ کھپرو میں اس سال کئی تعمیراتی کام ہوئے بِ حساب ہوئے ہیں مگر اچھی حکمت عملی نہ اپنائی گئی جس کی وجہ سے پانی اپنی نکاسی آب نہ ہوا ایک ہی گھنٹے کی بارش کھپرو کی گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا کئی کئی فٹ شہری پریشان مین ڈسپوزل بند ہونے کی وجہ سے پانی آگے نہیں جا پارہا میونسپل چئیر مین جاری برسات کے شہر میں گشت جاری جہاں رکاوٹ ہے فوری طور پانی نکالا جائے یکم محرم الحرام بھی ہے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے دْوسری جانب حیسکو انتظامیہ کھپرو نے بھی کسر نہ چھوڑی 18 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی فالٹ نہ مل سکا دوہری اذیت میں مبتلا کر دیا شہریوں کو۔ گھروں کے الیکٹرک سامان جل گیا دکانوں کے کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا کل رات لائٹ کا اتا پتا نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک گھنٹے میں 2 شہری جاں بحق
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، جن میں سے ایک موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم کی لپیٹ میں آگیا، ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، جن میں سے ایک موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
دوسرا واقعہ لیاری بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا، مقتول کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔