بھارتی ریاست میگھالیہ میں سالانہ 11ہزار ملی میٹر بارش
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل دیسک) بھارتی ریاست میگھالیہ کو دنیا کا سب سے گیلا خطہ قرار دے دیا ،جہاں کے 2مقامات عالمی سطح پر سب سے زیادہ بارش کے باعث مشہور ہیں۔ سب سے پہلا نام موسین رام ہے۔ یہ دنیا کا سب سے زیادہ بارش والا گاؤں مانا جاتا ہے،جہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11ہزار 800 ملی میٹر (تقریباً 12 میٹر) تک ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر چیررا پنجی کا نام ہے، جہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11ہزار 000 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں خلیج بنگال سے آنے والے مون سون کے بادل خاسی اور جینتیا پہاڑی سلسلے سے ٹکرا کر بہت زیادہ بارش برساتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کی پیشگوئی کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ کے مطابق چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام زیادہ مضبوط رہیں گے۔ اس وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے اور 21 منٹ ہو گی۔
چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری متوقع ہے، اور غروبِ آفتاب کے بعد تقریباً 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا، چاند کی روشنی 1.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے نظر آنے کے امکانات مضبوط سمجھے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، اور موسم سازگار ہونے کی صورت میں چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ اگر چاند نظر آ گیا تو یکم جمادی الثانی یکم 22 نومبر کو متوقع ہے۔
چاند دیکھنے کی یہ اطلاع نہ صرف عام مسلمانوں کے لیے اہم ہے بلکہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق اہم تقریبات، جیسے عید، روزے اور دیگر مذہبی دنوں کی تعین میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہر مہینے کے آغاز میں ہلال کی رویت اسلامی مہینوں کی شروعات کی بنیاد ہوتی ہے، جس سے روزے، عید اور دیگر عبادات کا وقت درست کیا جاتا ہے۔