data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سان فرانسسکو: اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں “پلس” (Pulse) نامی نیا فیچر شامل کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو ایک زیادہ ذاتی نوعیت کا اور مربوط تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی کمپنی اوپن اے آئی کے مطابق یہ فیچر صارف کی حالیہ چیٹس، ہسٹری، فیڈ بیک اور منسلک ایپس جیسے گوگل کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے نتائج فراہم کرے گا۔ روایتی جوابات کے بجائے چیٹ جی پی ٹی اب تصویری کارڈز کی صورت میں معلومات دے گا، جنہیں صارف اسکین کرسکیں گے یا تفصیل سے کھول سکیں گے۔

پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف چیٹ جی پی ٹی پرو صارفین کو موبائل ایپ پر دستیاب ہوگی، تاہم اوپن اے آئی نے واضح کیا ہے کہ اسے جلد ہی بڑے پیمانے پر عام صارفین تک بھی پہنچایا جائے گا۔ ہر صارف کو روزانہ ایک “پلس” موصول ہوگا، جو ان کی چیٹ ہسٹری اور فیڈ بیک کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی کے “کنکشنز” آپشن کے ذریعے گوگل ڈرائیو، جی میل اور گوگل کیلنڈر سے بھی منسلک ہوسکے گا، تاکہ صارفین اپنی روزمرہ کی ضروریات کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں۔ “پلس” کے تمام موضوعات پر سخت حفاظتی فلٹرز اور ٹولز استعمال کیے جائیں گے تاکہ کسی نقصان دہ یا غیر موزوں مواد کی نشاندہی نہ ہو۔

اوپن اے آئی کے مطابق یہ صرف آغاز ہے، مستقبل میں پلس فیچر کے ذریعے ای میل، کیلنڈر کے ساتھ ساتھ مزید نئے ڈیٹا اسٹریمز بھی چیٹ جی پی ٹی سے منسلک کیے جائیں گے، جس سے یہ پلیٹ فارم ایک عام چیٹ بوٹ سے بڑھ کر ایک مکمل ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی صورت اختیار کر لے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اوپن اے آئی

پڑھیں:

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںبین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوب نے صارفین کو ناپسندیدہ فیچر ختم کرنے کا اختیار دے دیا
  • کم عمر صارفین کیلئے فیس بک کا استعمال مزید محدود ہوگا، میٹا کا اعلان
  • گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا
  • جی میل صارفین کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا
  • میسجز کا ترجمہ کریں فوراً، واٹس ایپ نے شاندار فیچر متعارف کرا دیا
  • واٹس ایپ میں نیا ٹرانسلیشن فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ جانیں
  • انسٹاگرام پر وائرل ساڑھی فیچر: تفریح یا پرائیویسی کے لیے خطرہ؟
  • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںبین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
  • فیس بک ڈیٹنگ میں اے آئی اسسٹنٹ کانیا فیچر متعارف