کراچی، منگھو پیر میں کرنٹ لگنے سے دو گدھے مرگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے دو گدھے مرگئے۔
پولیس کے مطابق کے الیکٹرک عملے نے غیر محفوظ طریقے سے زیر زمین کیبل بچھائی تھی۔
بارش کے دوران سڑک پر پانی جمع ہوا تو زیر زمین پھیلی ناقص کیبل سے کرنٹ پھیل گیا۔ محنت کش سڑک سے گزرا تو اس کے دونوں گدھے کرنٹ لگنے سے مرگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق کے الیکٹرک حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی جبکہ تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان حاجی اور محمد موسیٰ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ تیسرے ملزم ممتاز علی کو تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹے گئے موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔