لاہور؛ پوتوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دادا گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں دو پوتوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کے دوران دادا کو گولی لگ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے ان کے دادا 85 سالہ محمد ریاض سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر دو زخمیوں کی بھی حالت نازک ہے۔
پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دادا کی ہلاکت کے بعد دونوں پوتے گل زمان اور نعمان فرار ہوگئے جو آپس میں سگے بھائی بھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔