2024 میں لاکھوں اسٹریمنگ صارفین کا ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیسپرسکی کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے نیٹ فلکس، ڈزنی+ اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ پلیٹ فارم نیٹ فلکس رہا، جہاں 56 لاکھ سے زیادہ صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے، جبکہ ڈزنی+ کے تقریباً 6 لاکھ 80 ہزار اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 1600 سے زائد اکاؤنٹس چوری کیے گئے۔
یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں بلکہ مختلف سائبر حملوں کے دوران میلویئر کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز سے چوری کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق نوجوان نسل، خاص طور پر “جنریشن زی”، ان پلیٹ فارمز پر زیادہ وقت گزارتی ہے اور یہی ان کی کمزوری بن چکی ہے۔ پائریٹڈ مواد، تھرڈ پارٹی ایپس اور جعلی ایکسٹینشنز کے ذریعے میلویئر صارفین کی لاگ اِن معلومات، بینکنگ تفصیلات اور دیگر ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے، جسے بعد میں ڈارک ویب پر فروخت کر دیا جاتا ہے۔
اسی صورتحال کے پیش نظر کیسپرسکی نے “کیس 404” کے نام سے ایک انٹرایکٹو سائبرسیکیورٹی گیم متعارف کرائی ہے، جس میں صارفین اے آئی ڈیٹیکٹو کا کردار ادا کرتے ہیں اور ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔ گیم مکمل کرنے پر کیسپرسکی پریمیم پر رعایت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
کیسپرسکی کی ماہر پولینا ٹریتیاک کا کہنا ہے کہ صرف پاسورڈ تبدیل کر دینا کافی نہیں، صارفین کو اپنی ڈیوائسز محفوظ رکھنی چاہئیں، مشتبہ ویب سائٹس اور ایپس سے پرہیز کرنا چاہیے، اور اپنی آن لائن سرگرمیوں میں محتاط رہنا چاہیے۔ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ڈیجیٹل دور میں سادہ لاپرواہی بھی سنگین خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، بھائی بہن کو ڈمپر سے کچلنے والے ڈرائیور کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف
عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016ء میں ایکسپائر ہو چکا ہے، جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔
تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم کے کاغذات کی بھی تصدیق ہونا باقی ہے، حادثے کے بعد عوام کے تشدد سے ملزم کی آنکھ پر چوٹ لگی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ یوسف پلازہ اور ایف بی انڈسٹری ایریا کی حدود راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا تھا، جس میں بہن بھائی جاں بحق، جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہوئے تھے۔