کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار پیش کردیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
(جاری ہے)
شارع فیصل پر 12، اولڈ سٹی ایریا میں 9، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح ایئرپورٹ کے علاقے میں 5 ملی میٹر اور یونی ورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملی میٹر
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ کیٹی بندر پورٹ‘ غذائی تحفظ پر گفتگو
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب کی صورتحال، غذائی تحفظ، توانائی اور سیکیورٹی تعاون، کیٹی بندر پورٹ منصوبہ اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت وسیع امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، پولیٹیکل آفیسر جیریڈ ہینسن، پرنسپل سیکریٹری آغا وسیم اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کہا کیٹی بندر منصوبہ شہید بینظیر بھٹو کا وڑن ہے، کراچی پورٹ پر شدید دباؤ ہے اور ایک نئی بندرگاہ کی اشد ضرورت ہے۔ شاہراہِ بھٹو کو براہ راست کراچی پورٹ سے جوڑنے کی تجویز پر بھی بات ہوئی، جس سے شہر کے اندر بھاری ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا۔ امریکی ناظم الامور نے کہا بڑی امریکی کمپنیوں کے سینیئر ایگزیکٹیوز جلد کراچی کا دورہ کریں گے اور مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں گے۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے مکمل سرکاری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں توانائی اور صنعتی تعاون پر بھی بات ہوئی، جن میں تھر میں کوئلے سے گیس، کھاد اور ڈیزل کی تیاری شامل ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا سندھ نے سپر فلڈ کے لیے بھرپور تیاری کی تھی حالانکہ اس سال کی صورتحال نسبتاً کم سنگین رہی۔ انہوں نے سندھ کے کچے علاقوں میں دھان کی فصل کے نقصانات کو اجاگر کیا، دونوں فریقین نے ایمرجنسی تیاری، شہری نکاسی آب اور ابتدائی وارننگ سسٹمز کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں خوراک، پانی اور صفائی کے لیے اقوام متحدہ اور این جی اوز کے ذریعے 2.25 ملین ڈالر کی امداد پر بھی بات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے پچھلے سال گندم کی کم کاشت کے باعث درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا ہمیں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی تعاون بھی ایجنڈے کا ایک اہم حصہ تھا، مراد علی شاہ نے 2012ء سے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (آئی این ایل ) پروگرام کے تحت پولیس کی تربیت، سامان، خواتین پولیس بیرکوں اور جیل اصلاحات میں امریکی معاونت کو سراہا۔ اس موقع پر امریکی ناطم الامور نٹالی بیکر نے ڈی ایس پی منیشا روپیتا کو ایک بین الاقوامی کانفرنس میں سندھ پولیس کی نمائندگی کرنے پر سراہا اور صوبے کی انتہاپسندی کے خلاف اور کمیونٹی کی سلامتی کے لیے کوششوں کو سراہا۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکی کمپنیاں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم اور تربیت کے پروگراموں میں تعاون کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔