کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار پیش کردیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
شارع فیصل پر 12، اولڈ سٹی ایریا میں 9، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح ایئرپورٹ کے علاقے میں 5 ملی میٹر اور یونی ورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملی میٹر
پڑھیں:
چین کےکنزیومر پرائس انڈیکس میں بہتری کا سلسلہ جاری ، چین کا قومی محکمہ شماریات
بیجنگ () چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2025 میں چین میں کور سی پی آئی میں سال بہ سال اضافہ جاری رہا جبکہ پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جولائی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر جون کی 0.1 فیصد کی گراوٹ سے جولائی میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس میں سالانہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کور سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے، میں سال بہ سال 0.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں لگاتار تین ماہ تک اضافہ ہوا ہے۔ موسمی عوامل اور بین الاقوامی تجارتی ماحول کی غیر یقینی صورتحال کے باعث صنعتی پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور مقامی مارکیٹ میں مسابقتی نظم و نسق میں مسلسل بہتری کی وجہ سے پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ میں جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور سال بہ سال 3.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔