برسات کی پہلی بارش، کچے گھروں کیلئے قدرتی آفت بن گئی، کئی جاں بحق، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سٹی42: پنجاب میں برسات کی پہلی بارش کچے گھروں میں رہنے والے شہریوں کے لئے قدرتی آفت میں بدل گئی۔ کئی افراد کچے گھروں کی چھتیں گرنے سے فوت ہو گئے۔ درجنوں زخمی ہو گئے۔
آج پنجاب کے کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آئے اور کئی علاقوں میں بارش رپورٹ ہوئی
پنجاب میں آج برسات کی پہلی بارشوں کے دوران کچے گھروں رہنے والے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے اور 25 زخمی ہوگئے۔ بارش سے خیبر پختونخوا میں بھی حادثات ہوئے جن میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
چونیاں میں چھت گرنے سے 2 بچیاں فوت ہو گئیں۔ بہاولنگر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچھ علاقوں میں زیادہ کچھ مین معمولی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کئی علاقوں میں بارش کے دوران بجلی بند ہو گئی۔ بٹ چوک اور ملحقہ علاقوں میں علی الصبح بارش کے آغاز مین ہی بجلی بند ہوئی جو سہ پہر کو بحال ہوئی۔ بجلی کی طویل بندش کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوئی۔
پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں ہائیکورٹ کی عمارت کے ایک حصہ کی چھت ٹپکنے لگی۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی دعا فاطمہ جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔
پنجاب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور ریسکیو کر کے نکال لیا گیا، بچوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حجرہ شاہ مقیم میں بارش کے باعث اٹاری روڑ پر محنت کشوں کے تین گھروں کی چھتیں گر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب گیا، اوکاڑہ میں آسمانی بجلی سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دیپال پور میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ شیخ بستی میں کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔
دو عام تعطیلات
جڑانوالہ 240 موڑ پر چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
ساہیوال کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور شمالی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
جنوبی وزیرستان میں گذشتہ روز کی طوفانی بارش سے جامع مسجد کی چھت گر گئی، کچھ گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چھت گرنے سے میں بارش کے علاقوں میں زخمی ہو ہو گئے کی چھت
پڑھیں:
رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع، معاشرے سے قبل اپنی اصلاح ضروری، گھروں میں اسلام نافذ کریں: علما
رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ربیع الحق آف بنگلہ دیش، مولانا عبدالرحمان، مولانا محمد اسماعیل گودرہ، مولانا زبیر الحسن نظام الدین (بھارت)، مولانا احمد لاٹ، مولانا محمد فاروق، مولانا ابراہیم دیولہ سمیت دیگر نے کہا کہ نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا یہی امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے۔ معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ آج کا مسلمان رسوا ہورہا ہے۔ پریشانی اور آفات میں گھرے ہوئے مسلمان نے اپنے رب سے ناطہ توڑ لیا ہے، رب کی بجائے سبب پر یقین کرکے اپنی دنیا و آخرت تباہ کررہا ہے۔ حقیقی خالق کو منا لیں، احوال کی درستی خود بخود ہو جائے گی۔ اخلاق، معاملات، معاشرت سب کو اسلامی بنانے کی ضرورت ہے۔ اغیار کی نقالی کو چھوڑ کر آقائے کائنات ﷺ کی اطاعت کو اپنا لینے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہیں۔ آج اگر ہر مسلمان کا عقیدہ درست ہو جائے تو اللہ کی رحمتوں کا نزول شروع ہو جائے۔ تعلق کو مضبوط بنانے کیلئے نماز کو لازمی پکڑ لو۔ دکھ تکلیف، ہر حاجت کیلئے اپنے رب کو پکاریں، اسی سے مدد مانگیں، وہ سنتا ہے، وہی سننے والا ہے، وہی مشکل کشا، حاجت روا ہے، اس کے علاوہ کوئی دینے والا نہیں ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کریں، اپنے گھروں میں اسلام نافذ کریں، اپنے دلوں کو قرآن حکیم کی تلاوت سے روشن کریں، دنیا کی تکلیفوں اور مصیبتوں سے نجات مل جائے گی۔