اسلام آباد میں گاڑی پر کھمبا گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک گاڑی پر کھمبا گرنے سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک کھمبا اچانک گاڑی پر آ گرا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔
پولیس اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کربلا میں کلورین گیس لیک، 600 سے زائد زائرین دم گھٹنے پر اسپتال پہنچ گئے
عراق کے شہر کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے 600 سے زائد زائرین کو سانس لینے میں دشواری کے باعث عارضی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت عراق کے مطابق کربلا میں کلورین گیس کے اخراج کے بعد 621 افراد کو دم گھٹنے کی شکایت ہوئی، تاہم تمام مریض ضروری علاج کے بعد صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔
یہ واقعہ کربلا اور نجف کے درمیان واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن پر کلورین لیک ہونے سے پیش آیا۔ یہ راستہ ان لاکھوں شیعہ زائرین کے لیے اہم ہے جو امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے مزارات کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور اربعین کے موقع پر امام حسینؓ کی شہادت کی یاد مناتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق گیس لیک پانی کے اسٹیشن سے ہوا جبکہ عراق میں برسوں کے تنازعات اور کرپشن کے باعث انفراسٹرکچر خستہ حالی کا شکار ہے اور حفاظتی معیار کی پاسداری اکثر کمزور رہتی ہے۔