data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہو کر امریکا کو کوئی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا نے اس خوف سے جنگ میں مداخلت کی کہ اگر وہ پیچھے رہا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا، لیکن اس مداخلت کے باوجود اسے کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف شومین شپ دکھانا چاہتے تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی جانب سے بڑے امریکی فوجی اڈوں تک رسائی حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، اور اگر دوبارہ کوئی جارحیت ہوئی تو ایران بھرپور جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایران کو ہتھیار ڈالنے کا مشورہ دیا، مگر ہمارے دشمن درحقیقت ہماری مزاحمت ختم کرنا چاہتے ہیں، جو کبھی ممکن نہیں ہوگا۔

سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایرانی جوابی حملوں کے نتیجے میں صیہونی ریاست شدید نقصان سے دوچار ہوئی، اور ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو مستقبل میں بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خامنہ ای

پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم کیجانب سے مبارکباد

سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ اکرام اللہ سے ملاقات کی اور اعزازی نمبروں سے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے  وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمےمیں ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنےہدف کی جانب گامزن ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

دوسری جانب طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم سے گفتگو  میں کہا کہ میں نے محنت جاری رکھی اور آپ سے کیا وعدہ پورا کیا،یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا۔ طالب علم نے کہا کہ آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی ، آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی صورت حال کو کوئی نظر انداز نہ کرے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان
  • حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار پر اسکے خاتمے کے سوا کوئی چارہ نہیں، نیتن یاہو
  • جرمن چانسلر کا غزہ میں فوجی امداد نہ دینے کا اعلان
  • سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم کیجانب سے مبارکباد
  • نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا متنازع منصوبہ، وزیر خزانہ کی حکومت گرانے کی دھمکی
  • ایران نے آرمینیا آذربائیجان معاہدے میں شامل مجوزہ ٹرانزٹ راہداری کو مسترد کردیا
  • امریکا کا قفقاز میں ٹرمپ راہداری بنانے کا منصوبہ، ایران کی مخالفت
  • شاداب خان نے کرکٹ کے میدان سے باہر بھی اہم کامیابی حاصل کرلی
  • قوم نے متحدہ ہوکر بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا،گورنرسندھ
  • جماعت اسلامی پاکستان کا لاہور میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان