وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فیلڈ مارشل کی مداح نکلیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
لندن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فیلڈ مارشل کی مداح نکلیں ،انہوں نے فیلڈمارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب دنیا ہماری بات سن رہی ہے۔
پاکستان کی سول اور عسکری قیادت زبردست کام کر رہی ہے، تواتر سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھ رہا ہے۔ لندن پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر ملک کی بہتری کے لیے آئین میں کوئی ترمیم ہو رہی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ ان کے کام کو آگے بڑھایا ہے، پنجاب کے عوام کی جانب سے جو پیار ملا، وہ میری توقع سے کہیں زیادہ ہے۔
مریم نواز نے بھارت کے خلاف جیت پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت میں فوج نے زبردست کارکردگی دکھائی، دنیا اب پاکستان کو ایک نئے اور مثبت رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئی ہیں، جہاں سے وہ برازیل کے شہر بیلم روانہ ہوں گی تاکہ کوپ تھرٹی (COP30) ماحولیاتی سمٹ میں شرکت کر سکیں۔
برازیل کی میزبانی میں شروع ہونے والا یہ دو روزہ عالمی ماحولیاتی اجلاس دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، وزراءاور بین الاقوامی تنظیموں کے قائدین شرکت کریں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مریم نواز رہی ہے کہا کہ
پڑھیں:
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے بااثرمسلمانوں کی فہرست میں شامل،اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے 2025 کے لیے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی۔اس فہرست میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔جریدے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سرفہرست پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد معروف عالم مفتی تقی عثمانی کا نمبر ہے۔اس فہرست میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن، حماس کے رہنما خالد مشعل اور شام کے صدر احمد الشعرا بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، صحافی حامد میر،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،ڈاکٹر عمر سیف اور دیگر پاکستانی بھی اس فہرشت میں موجود ہیں ۔ملالہ یوسفزئی کو بھی 2025 کے دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔