اسلام آباد:

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو دن بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 71 ملی میٹر، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37 اور چکوال میں 36 ملی میٹر ہوئی۔

اسی طرح اسلام آباد میں 35، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ آباد اور خان پور 29، نارووال 25، رحیم یار خان 24، لاہور سٹی 23، فیصل آباد، خانیوال 17، گجرات سے ملتان سٹی 11، منگلا 10، جہلم 9، اٹک اور نور پور تھل 7، منڈی بہاالدین، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، مری 2، گوجرانوالہ1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاقوں مالم جبہ میں 69، پاراچنار 23، چراٹ 15، سیدو شریف 10، لوئر دیر، تخت بائی، کاکول 5 اور بالاکوٹ 4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ 11، مظفر آباد ایئرپورٹ 10، مظفر آباد سٹی 6، گڑھی دوپٹہ3 ملی میٹر بارش ہوئی اور بلوچستان کے ضلع بارکھان میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، سبی اور جیکب آباد میں 46،  نوکنڈی ، روہڑی اور موہنجو داڑو  میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج رات جنوب مشر قی، شمال مشر قی سندھ، پنجاب، کشمیر ، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ جمعے کو کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقاما ت پر  موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 سے 28 جون کے دوران موسلا دھار، شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔  محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 27 اور 28 جون کو موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، قلات، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں  مقامی بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ، چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

علاوہ ازیں 27 اور 28 جون کو سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص، حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقے بھی  زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدید بارش کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے اور گرج چمک کے ملی میٹر بارش اسلام آباد شمال مشرقی کے باعث

پڑھیں:

عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی‘وزیردفاع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-27

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قومیں جب اپنے محسنوں کے احسان بھول جاتی ہیں تو وہ اپنی منزل کھو دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کلامِ اقبال کے پیغام کو زندہ اور جاوید رکھنا ہوگا اور ہم پاکستانیوں کو اقبال کے کلام کی عملی تعبیر بن کر دنیا کے لیے ایک نمونہ ثابت ہونا چاہیے۔علامہ اقبال کا جشنِ ولادت سیالکوٹ ان کے محلے میں منانا انتہائی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال منزل میں یومِ ولادت کی منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کے اصل پیغام سے دور ہوتے جا رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خواب دیکھا اور پوری زندگی محبت، عزم اور لگن کے ساتھ اس کے لیے کام کیا۔ ان کے فلسفہ اور شاعری کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ بھٹکی ہوئی ہے اور ظلم غزہ سے لے کر مقبوضہ کشمیر تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت عطا فرمائے کہ ہم مظلوم بھائی بہنوں اور بچوں کی مدد کر سکیں اور ان کے حق میں آواز بلند کر سکیں۔ امت مسلمہ متحد ہو تاکہ وہی مشکلات پوری امت کو گھیر نہ لیں جو آج فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو درپیش ہیں۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر نے اقبال منزل پر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر علامہ اقبال کے ایصالِ ثواب اور ملک کے تحفظ کے لیے دعاکی گئی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی‘وزیردفاع
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہوگی، خواجہ آصف
  • محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کی پیشگوئی کر دی
  • محکمہ موسمیات کی جمادی الثانی 1447ھ کے چاند سے متعلق پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ
  • پولیس نے مختلف علاقوں سے 30ملزمان کو دھر لیا