آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا قوی امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا قوی امکان موجود ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے ملک کے کچھ شہروں میں چاند دیکھنا مشکل ہو گا۔
سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے پہلے مہینے کا چاند نظر آ گیا۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مغربی علاقوں میں چاند صاف نظر آ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی جگہ مطلع صاف ہو گیا تو چاند نظر آ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا چاند نظر ا
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش متوقع
فائل فوٹواسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔