کراچی، حیدرآباد میں آج بھی بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی، حیدرآباد میں آج بھی بادل برسیں گے، نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ، شمال مشرقی پنجاب، کے پی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
تیز بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوجانے کا امکان ہے۔
آندھی اور ہواؤں کے تیز جھکڑ چلنے سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: موسلادھار بارش، چشمہ بیراج پر سیلاب، تربیلا 96، منگلہ ڈیم 63 فیصد بھر گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) مون سون کے چھٹے سپیل کا آغاز ہو گیا، لاہور میں ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔موسلادھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ گلشن راوی، سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ ،امامیہ کالونی، شالیمار ،باغبانپورہ ،ہربنس پورہ، گڑھی شاہو ،مغل پورہ ،بھاٹی گیٹ سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔پی ٹی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کا لیول 1546.00 فٹ ہے اور 96 فیصد بھر چکا ہے، منگلا ڈیم کا 1205.25 فٹ لیول ہے اور 63 فیصد بھر چکا ہے، دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔نوشہرہ میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ریلوے کالونی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، ڈسپنسری بھی محفوظ نہ رہی۔