کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)کیسپرسکی کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں نیٹ فلکس، ڈزنی، ایمیزون پرائم ویڈیو اور دیگر اسٹریمنگ سروسز سے تعلق رکھنے والے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کی تفصیلات چوری ہوئیں۔ صارفین میں شعور اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل تحفظ کو فروغ دینے کے لیے، کیسپرسکی نے ''کیس 404 کے نام سے ایک انٹرایکٹو سائبر-ڈیٹیکٹو گیم لانچ کی ہے، جو جنریشن زی (Gen Z) کو ڈیجیٹل خطرات کی پہچان اور اپنی آن لائن زندگی کے تحفظ کی تربیت دیتی ہے۔

حالیہ ریسرچ کے مطابق، جنریشن زی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیگر تمام نسلوں کے مقابلے میں زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرتی ہے جہاں کلپس، میمز، اور فین تھیوریز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔تاہم، یہ مسلسل آن لائن اور جذباتی وابستگی پر مبنی طرز عمل پوشیدہ خطرات کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

جن ڈیوائسز پر نوجوان نسل اپنے پسندیدہ شوز دیکھتی ہے، وہی سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے حملیکا ذریعہ بن سکتی ہیں، خاص طور پر میلویئر انفیکشنز کے ذریعے۔

یہ خطرات اکثر غیر رسمی ڈاؤن لوڈز، پائریٹڈ مواد، براؤزر ایکسٹینشنز یا متاثرہ ایپس میں چھپے ہوتے ہیں، اور خاموشی سے لاگ اِن تفصیلات، سیشن ڈیٹا اور دیگر ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں۔کیسپرسکی کی ''ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس ٹیم'' نے 2024 میں 7035236 متاثرہ اسٹریمنگ اکاؤنٹس کی شناخت کی۔ یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں چوری کیا گیا بلکہ وسیع تر ڈیٹا چوری کے لیے سائبر حملوںکے دوران جمع کیا گیا۔

نیٹ فلکس سب سے زیادہ متاثر پلیٹ فارم رہا، جہاں 5632694 اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ ڈزنی+ کے 680850 اکاؤنٹس ڈیٹا لیک میں پائے گئے۔ اگرچہ ایمیزون پرائم ویڈیو کے صرف 1607 اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ جب کسی ڈیوائس میں میلویئر آجاتا ہے، تو سائبر حملہ آور صرف اسٹریمنگ ایپ تک محدود نہیں رہتے۔ وہ حساس معلومات، جیسے اکاؤنٹ کی تفصیلات، کوکیز، اور بینک کارڈ کی تفصیلات، چوری کر کے ڈارک ویب فورمز پر فروخت یا شیئر کر دیتے ہیں۔

بعض اوقات حملہ آور یہ معلومات مفت میں فراہم کرتے ہیں تاکہ اپنی ساکھ بنا سکیں۔ ایک نیٹ فلکس پاسورڈ کی چوری مکمل ڈیجیٹل دخل اندازی، شناخت کی چوری یا مالی فراڈ میں بدل سکتی ہے، خاص طور پر اگر صارف ایک ہی پاسورڈ مختلف سروسز میں استعمال کرتا ہو۔اسی ڈیجیٹل خطرے کا جواب دینے کے لیے، کیسپرسکی نے‘‘کیس 404’’تخلیق کیا ہے ظ ایک انٹرایکٹو سائبرسیکیورٹی گیم جو خاص طور پر Gen Z صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اس ڈیجیٹل کھیل میں، صارفین اے آئی سے چلنے والے سائبر-ڈیٹیکٹو کا کردار ادا کرتے ہیں جو حقیقی خطرات سے متاثرہ کیسز کی تفتیش کرتے ہیں۔ تمام کیسز مکمل کرنے پر صارفین کو ''کاسپرسکی پریمیم'' پر ڈسکاؤنٹ بھی ملتا ہے، تاکہ یہ سیکھا ہوا علم عملی تحفظ میں بدلا جا سکے۔کیسپرسکی کی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ تجزیہ کار پولینا ٹریتیاک کہتی ہیں کہ 'جنریشن زی کے لیے اسٹریمنگ صرف تفریح نہیں بلکہ ایک روزمرہ کی عادت، شناخت اور کمیونٹی کا ذریعہ ہے۔

مگر یہی جذباتی وابستگی ان کی کمزوری بھی بن جاتی ہے۔ غیر رسمی ڈاؤن لوڈز یا تھرڈ پارٹی ٹولز میں چھپا میلویئر خاموشی سے صارف کا لاگ اِن ڈیٹا اور ذاتی معلومات چوری کرتا ہے، جو بعد میں سائبر مجرموں کے فورمز پر فروخت ہوتا ہے۔ اس لیے محض پاسورڈ بدلنا کافی نہیں، بلکہ اپنے ڈیوائسز کو محفوظ رکھنا، مشتبہ ڈاؤن لوڈز سے پرہیز کرنا اور محتاط براؤزنگ ضروری ہے۔

’’** متاثرہ اکاؤنٹس کے پاسورڈز فوراً تبدیل کریں اور مشکوک سرگرمی چیک کریں ۔* صرف مستند اور قانونی سبسکرپشنز استعمال کریں۔ * ایپس صرف آفیشل مارکیٹ پلیسز یا آفیشل ویب سائٹس سے انسٹال کریں۔ قابلِ اعتماد سیکیورٹی سلوشن، جیسے کیسپرسکی پریمئیم ، کا استعمال کریں اور محفوظ براؤزنگ اور میسجنگ کے لیے کیسپرسکی وی پی این استعمال کریں ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت دفاتر میں تعینات ملازمین کی تفصیلات طلب

 کلیم اختر:سرکای محکموں میں طبعی بنیادوں پر نا اہلی کی پالیسی کے تحت ملازمین کا ڈیٹا مانگ لیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت دفاتر میں تعینات ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تمام فیلڈ فارمیشنز میں ملازمین کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا، ایف بی آر نے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز ، ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی ۔

طبی بنیادوں پر مانگا گیا ڈیٹا میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی، تمام محکموں کو مطلوبہ معلومات مخصوص فارمیٹ میں بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئی۔

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

فارمیٹ میں ملازمین کے نام، عہدے، تعیناتی کی تاریخ اور موجودہ حیثیت کی تفصیلات طلب کی گئی۔ 

میڈیکل انویلیڈیشن پالیسی کے تحت بیماری کی نوعیت، شدت سمیت دیگر کا جائزہ لیا جائے گا، پالیسی کے تحت ملازمین کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے ان کی قابلیت کا جائزہ لینا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال، جو 1 لاکھ سے زائد مکڑیوں کا گھر بھی ہے
  • وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت دفاتر میں تعینات ملازمین کی تفصیلات طلب
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • فلپائن میں شدید طوفان کے باعث 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور
  •    بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • ترکی میں سائبر جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار
  • رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائد کا بجٹ سرپلس رہا، رپورٹ
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ویورشپ ریکارڈ برابر کردیا
  • عوامی جگہوں پر موبائل فون چارج کرنیوالوں کیلئے اہم خبر