اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیسپرسکی کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں نیٹ فلکس، ڈزنی، ایمیزون پرائم ویڈیو اور دیگر اسٹریمنگ سروسز سے تعلق رکھنے والے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کی تفصیلات چوری ہوئیں۔ صارفین میں شعور اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل تحفظ کو فروغ دینے کے لیے، کیسپرسکی نے ”کیس 404 کے نام سے ایک انٹرایکٹو سائبر-ڈیٹیکٹو گیم لانچ کی ہے، جو جنریشن زی (Gen Z) کو ڈیجیٹل خطرات کی پہچان اور اپنی آن لائن زندگی کے تحفظ کی تربیت دیتی ہے۔

حالیہ ریسرچ کے مطابق، جنریشن زی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیگر تمام نسلوں کے مقابلے میں زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرتی ہے جہاں کلپس، میمز، اور فین تھیوریز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔تاہم، یہ مسلسل آن لائن اور جذباتی وابستگی پر مبنی طرز عمل پوشیدہ خطرات کا حامل ہے۔ جن ڈیوائسز پر نوجوان نسل اپنے پسندیدہ شوز دیکھتی ہے، وہی سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے حملیکا ذریعہ بن سکتی ہیں، خاص طور پر میلویئر انفیکشنز کے ذریعے۔ یہ خطرات اکثر غیر رسمی ڈاؤن لوڈز، پائریٹڈ مواد، براؤزر ایکسٹینشنز یا متاثرہ ایپس میں چھپے ہوتے ہیں، اور خاموشی سے لاگ اِن تفصیلات، سیشن ڈیٹا اور دیگر ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں۔

کیسپرسکی کی ”ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس ٹیم” نے 2024 میں 7035236 متاثرہ اسٹریمنگ اکاؤنٹس کی شناخت کی۔ یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں چوری کیا گیا بلکہ وسیع تر ڈیٹا چوری کے لیے سائبر حملوں کے دوران جمع کیا گیا۔

نیٹ فلکس سب سے زیادہ متاثر پلیٹ فارم رہا، جہاں 5632694 اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ ڈزنی+ کے 680850 اکاؤنٹس ڈیٹا لیک میں پائے گئے۔ اگرچہ ایمیزون پرائم ویڈیو کے صرف 1607 اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔ جب کسی ڈیوائس میں میلویئر آجاتا ہے، تو سائبر حملہ آور صرف اسٹریمنگ ایپ تک محدود نہیں رہتے۔ وہ حساس معلومات، جیسے اکاؤنٹ کی تفصیلات، کوکیز، اور بینک کارڈ کی تفصیلات، چوری کر کے ڈارک ویب فورمز پر فروخت یا شیئر کر دیتے ہیں۔ بعض اوقات حملہ آور یہ معلومات مفت میں فراہم کرتے ہیں تاکہ اپنی ساکھ بنا سکیں۔ ایک نیٹ فلکس پاسورڈ کی چوری مکمل ڈیجیٹل دخل اندازی، شناخت کی چوری یا مالی فراڈ میں بدل سکتی ہے، خاص طور پر اگر صارف ایک ہی پاسورڈ مختلف سروسز میں استعمال کرتا ہو۔

اسی ڈیجیٹل خطرے کا جواب دینے کے لیے، کیسپرسکی نے“کیس 404”تخلیق کیا ہے — ایک انٹرایکٹو سائبرسیکیورٹی گیم جو خاص طور پر Gen Z صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس ڈیجیٹل کھیل میں، صارفین اے آئی سے چلنے والے سائبر-ڈیٹیکٹو کا کردار ادا کرتے ہیں جو حقیقی خطرات سے متاثرہ کیسز کی تفتیش کرتے ہیں۔ تمام کیسز مکمل کرنے پر صارفین کو ”کاسپرسکی پریمیم” پر ڈسکاؤنٹ بھی ملتا ہے، تاکہ یہ سیکھا ہوا علم عملی تحفظ میں بدلا جا سکے۔

کیسپرسکی کی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ تجزیہ کار پولینا ٹریتیاک کہتی ہیں کہ ‘جنریشن زی کے لیے اسٹریمنگ صرف تفریح نہیں بلکہ ایک روزمرہ کی عادت، شناخت اور کمیونٹی کا ذریعہ ہے۔ مگر یہی جذباتی وابستگی ان کی کمزوری بھی بن جاتی ہے۔ غیر رسمی ڈاؤن لوڈز یا تھرڈ پارٹی ٹولز میں چھپا میلویئر خاموشی سے صارف کا لاگ اِن ڈیٹا اور ذاتی معلومات چوری کرتا ہے، جو بعد میں سائبر مجرموں کے فورمز پر فروخت ہوتا ہے۔ اس لیے محض پاسورڈ بدلنا کافی نہیں، بلکہ اپنے ڈیوائسز کو محفوظ رکھنا، مشتبہ ڈاؤن لوڈز سے پرہیز کرنا اور محتاط براؤزنگ ضروری ہے۔”

متاثرہ اکاؤنٹس کے پاسورڈز فوراً تبدیل کریں اور مشکوک سرگرمی چیک کریں۔* صرف مستند اور قانونی سبسکرپشنز استعمال کریں۔ ایپس صرف آفیشل مارکیٹ پلیسز یا آفیشل ویب سائٹس سے انسٹال کریں۔ قابلِ اعتماد سیکیورٹی سلوشن، جیسے کیسپرسکی پریمئیم، کا استعمال کریں اور محفوظ براؤزنگ اور میسجنگ کے لیے کیسپرسکی وی پی این استعمال کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف