صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
علی ساہی:صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمدوقاص نذیرعوامی سہولیات فراہم کرنےکیلئےہردم کوشاں ہیں۔
ترجمان کے مطابق صرف3 ہفتوں کے دوران پانچ لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے جن میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ نے لرننگ لائسنس، ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جبک5 ہزار 700 سے زیادہ شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
رواں ماہ ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ 92 ہزار سے زیادہ شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے سہولت حاصل کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، کیونکہ گاڑی یا موٹر سائیکل بغیر لائسنس چلانا جرم ہے۔
Currency Exchange Rate Tuesday September 23, 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں سیلاب سے 134 افراد جاں بحق، 47 لاکھ سے زائد افراد بے گھر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">