یورپ میں گرمی سے 60ہزار ہلاکتوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) براعظم یورپ پر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں ایک نئے انتباہ میں جاری کی گئی ایک بڑی تحقیق کے مطابق گزشتہ سال کی ریکارڈ توڑ گرمیوں کے دوران یورپ میں ہیٹ ویوز سے 60 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط سے دوگنا تیزی سے بڑھا ہے۔ اسپین میں مقیم محققین نے بتایا کہ ہنگامی وارننگ سسٹم خطرناک گرمی کی لہروں سے پہلے سب سے زیادہ کمزور خاص طور پر معمر افراد سو خبردار کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یورپ نے 2024 ء میں ایک غیر معمولی مہلک موسم گرما کا مشاہدہ کیا جس میں گرمی سے متعلق 60 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اس سے گزشتہ 3موسموں میں گرمی سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے محققین 53کروڑ 90لاکھ کی آبادی پر محیط 32 یورپی ملکوں کے علاقوں سے اموات کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے اس اعداد و شمار تک پہنچے ہیں۔ مطالعہ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ موسم گرما سے مرنے والوں کی تعداد 62775 تھی۔ یہ گرمیاں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے یورپ اور دنیا میں سب سے زیادہ گرم تھیں۔یہ تعداد 2023 ء کے موسم گرما میں ریکارڈ کی گئی 50ہزار 798 اموات سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ لیکن پھر بھی یہ تعداد 2022 ء میں ریکارڈ کی گئی 67ہزار 873 سے کم ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں گرمی سے ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی میں ریکارڈ کی گئی جس میں تقریباً 19 ہزار اموات ہوئیں۔ اس کے بعد اسپین اور جرمنی کا نمبر ہے۔ ان میں سے ہر ایک میں 6ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ مطالعے کے مرکزی مصنف تھامس جانسن کے مطابق اس قسم کے مطالعے میں غیر یقینی صورتحال کے کئی ذرائع ہیں جن کی وجہ سے ان اعداد و شمار کو حتمی اور درست نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔ ان غیر یقینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مطالعہ نے 35ہزار سے 85ہزار اموات تک کے مزید مبہم تخمینے فراہم کیے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریکارڈ کی گئی سے زیادہ
پڑھیں:
ویتنام‘ طوفانی بارشوں‘ سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویتنام‘ طوفانی بارشوں‘ سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
ہنوئی: ویتنام میںطوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں میںمزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی صوبوں میںطوفانی بارشوں اور دریاﺅں میں طغیانی کی وجہ سے جہاں پہلے10 افراد کے ہلاکتوں کی رپورٹ تھی، اس میں اضافے کے بعد اب37 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ درجنوں زخمی اور متعدد لاپتا بھی ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق سیکڑوں مکانات اب بھی زیرِ آب اور 120 سے زائد مکانات منہدم یا بہہ گئے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق90 دیہات شدید متاثر ہیں۔ جس میں تقریباً 4 ہزار 300 ہیکٹر دھان اور دیگر فصلیں بھی زیر آب آگئیں۔
مقامی رپورٹ کے مطابق 700 ہیکٹر سے زائد پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 ہزار سے زیادہ مویشی اور پولٹری ہلاک ہوگئے۔ شدید لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ملکی متعدد شاہراہیں اور درجنوں مقامی سڑکیں تاحال بند ہیں، جس کی وجہ سے مختلف صوبوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔