data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفر آباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک سعودی اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے بعد بھارت کے لیے پاکستان پر فوجی مہم جوئی کرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے اور اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو اسے دو ملکوں کی اجتماعی طاقت سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔سردار مسعود خان نے مختلف ٹی وی چینلز کو دئیے گئے انٹرویوز میں بتایا کہ اس سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر جو بلا جواز جنگ مسلط کی گئی تھی جس کا پاکستان نے دندان شکن جواب دیا اور اس معرکے میں پاک فوج نے اپنی برتری ثابت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد بھارت کو مستقبل میں کسی قسم کی جارحیت سے پہلے ہزار بار سوچنا ہوگا کیونکہ سعودی عرب کی بھارت میں وسیع سرمایہ کاری ہے اور 35لاکھ بھارتی شہری سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی مشرقی سرحدوں کو عسکری اعتبار سے مضبوط کرے گا اور پاکستان کی اسٹرٹیجک رسائی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دفاعی ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔بھارت کے ممکنہ ردعمل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت پہلے ہی مختلف محاذوں پر ناکامیوں کا شکار رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

معاہدے کے بعد افغانستان سے دہشتگردی بھی سعودی عرب پر حملہ: رانا ثناء 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ حملے کا جواب ویسا ہی دیں گے جیسا معرکہ حق میں بھارت کے خلاف حق دفاع استعمال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اب بھارت پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا؛ سردار مسعود خان
  • دفاعی معاہدہ امن کیلئے، کسی کے خلاف نہیں: پاکستان
  • معاہدے کے بعد افغانستان سے دہشتگردی بھی سعودی عرب پر حملہ: رانا ثناء 
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ سے برادر ملکوں کے وسائل مجتمع ہوگئے، سردار مسعود
  • پاکستان اور سعودیہ کی مضبوطی امت مسلمہ کی مضبوطی ہے،سردار یوسف
  • پاکستان–سعودی عرب دفاعی معاہدہ: بھارت کی سفارتکاری کو بڑا جھٹکا!
  • پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ: بھارت میں سفارتی و عسکری حلقوں میں کھلبلی
  • سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
  • غزہ کو خالی کروا کر وہاں یہودی بستیاں آباد کی جائیں گی، سردار مسعود