پاک سعودیہ معاہدہ، ق لیگ کا اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اتوار 21 ستمبر کو پاک سعودی عرب معاہدے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک ،سعودیہ گرم جوش تعلقات کیلئے سرگرم رہتے ہیں، پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کی سکیورٹی سعادت کی بات ہے، ہماری جماعت سمجھتی ہے کہ ’’بنیان المرصوص ‘‘کے بعد پاکستان کا بہترین تشخص اقوم عالم کے سامنے ابھرا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں، دفاعی اداروں، پارلیمان اور قوم کی بے مثال یکجہتی نے ہمیں یہ خوشی اور عظیم دن دیکھنا نصیب کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدہ، آج یوم تشکر منایا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے تناظر میں پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جارہا ہے۔
پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں جمعے کے خطبات میں پاک-سعودی معاہدے پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور مسلم اُمّہ کے اتحاد و امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دن صرف پاکستان یا سعودی عرب کے لیے نہیں، بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کے لیے باعثِ شکر ہے۔
انہوں نے معاہدے کو اُمت کے لیے نئی طاقت قرار دیا۔
علامہ طاہر اشرفی پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر یوم تشکر کے سلسلے میں دعا کرا رہے ہیں۔۔!! pic.twitter.com/DWQNdLCQWS
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 19, 2025
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہوا۔ معاہدے کے مطابق، اگر پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک دفاع، انٹیلیجنس، ٹریننگ، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قریبی تعاون کریں گے، جبکہ پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع میں اہم کردار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟
معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ یہ معاہدہ صرف عسکری نہیں بلکہ سفارتی، معاشی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت بھی ہے۔
خلیجی اور مغربی تجزیہ کاروں نے اس معاہدے کو خطے میں طاقت کے توازن کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان دفاعی معاہدہ سعودی عرب علامہ طاہر اشرفی یوم تشکر