موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ٹریفک بند، ڈائیورشن پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
وقاص احمد:موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے سکھر جانے والے مسافر شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کا رخ کر سکتے ہیں اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
اسی طرح سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ استعمال کر کے شاہ شمس انٹرچینج کے ذریعے دوبارہ موٹروے ایم 4 کو جوائن کر سکتی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروےپولیس روڈیوزر کی راہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جلال پور پیروالا سے پانی نہ نکالا جاسکا، ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
فوٹو: اے ایف پیجلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔
محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔
سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے، متبادل راستوں پر ٹریفک بھیجا جا رہا ہے۔