جڑواں شہروں میں ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کے منصوبے میں بڑی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر جڑواں شہروں کے لیے جدید ٹرین منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پاکستان میں جدید ٹرین منصوبے کے لئے جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے، منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ۔ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کے روٹ، بزنس ماڈل اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اور پاکستان ریلویز جلد ایم او یو پر دستخط کریں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے جڑواں شہروں میں ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈر الیکٹرک بس سروس کو ٹرین سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام بنایا جا سکے۔
دہلی یونیوسٹی کا سٹوڈنٹ یونین الیکشن؛ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کا قبضہ ہو گیا
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں بین الاقوامی معیار اور جدید تجربات کو مدنظر رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدہ، عالمی میڈیا نے پیشرفت کو خطے کیلئے اہم قرار دے دیا
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں نئی جہت متعارف کروا رہا ہے اور اس کے اثرات بھارت سمیت پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تجزیہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد ایک نئی دفاعی صف بندی کی عکاسی کرتا ہے، جو امریکا پر خلیجی ریاستوں کے کم ہوتے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے نے خطے کو جھنجھوڑ دیا ہے اور اب واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے کہ خلیجی ممالک امریکا پر اپنا انحصار کم کر رہے ہیں۔امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چین، ترکی اور اب سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے، جس سے پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج، رضی داداماضی میں تنقید کرنےوالوں پر برس پڑے
مزید :