پاک،سعودیہ دفاعی معاہدہ: کیا مطالبات رکھے گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
حالیہ دنوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک ب اہم دفاعی معاہدہ طے پایا ہے، جسے بعض مبصرین نیٹو جیسے اتحاد کی ابتدائی شکل قرار دے رہے ہیں۔ اگرچہ فی الحال اس میں صرف دو ممالک شامل ہیں، لیکن امکان ہے کہ جلد ہی دیگر عرب اور مسلم ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔
یہ معاہدہ نیٹو جیسا کیوں ہے؟
نیٹو کے آرٹیکل 5 کے مطابق، کسی ایک رکن ملک پر حملہ پورے اتحاد پر حملہ تصور ہوتا ہے۔ پاک-سعودیہ معاہدے میں بھی اسی طرح کی شق شامل ہے کہ اگر ان میں سے کسی ایک ملک پر حملہ ہو تو دونوں اسے مشترکہ خطرہ تصور کریں گے اور مل کر جواب دیں گے۔
دفاعی اتحاد کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل نے قطر پر حملہ کیا، باوجود اس کے کہ وہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ اس واقعے نے عرب دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور انہیں یہ احساس دلایا کہ امریکا ان کا قابلِ بھروسہ محافظ نہیں۔ چنانچہ، خطے میں ایک اسلامی دفاعی بلاک بنانے کی سوچ ابھری، جس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
گریٹر اسرائیل منصوبہ
بہت سے ماہرین کا ماننا ہے کہ اسرائیل کا طویل المدتی منصوبہ گریٹر اسرائیل” ہے، جس میں عرب ممالک کے کئی علاقے شامل کرنے کی بات کی جاتی ہے۔ کچھ خفیہ نقشوں میں مدینہ منورہ تک کو شامل کیا گیا ہے۔ یہی خدشات سعودی عرب کو پاکستان جیسے ایٹمی طاقت رکھنے والے اتحادی کی طرف لے گئے۔
پاکستان کا مطالبہ کیا تھا؟
معاہدے سے قبل پاکستان نے سعودی حکام کے ساتھ کئی نشستیں کیں اور واضح طور پر کہاکہ ہمیںبھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف سعودی حمایت درکار ہے۔ اسرائیل جہاں عرب دنیا کے لیے خطرہ ہے، وہیں بھارت پاکستان کے لیے براہِ راست خطرہ ہے، اور دونوں ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔
پاکستان کو فائدہ کیا ہوگا؟
سعودی عرب کی حمایت سے پاکستان کو سفارتی، دفاعی اور انٹیلی جنس سطح پر تقویت ملے گی۔
مستقبل میں اگر بھارت حملہ کرے اور اسرائیل اس کی مدد کرے تو پاکستان تنہا نہیں ہوگا۔
معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، خاص طور پر سعودی سرمایہ کاری اور تیل کے معاملات میں۔
تاریخی تناظر
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون نیا نہیں۔ 1969 سے پاکستانی پائلٹس سعودی فضائیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ 1979 میں خانہ کعبہ پر حملے کے وقت پاکستانی کمانڈوز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ 1980 کی دہائی میں ایران،عراق جنگ کے دوران ہزاروں پاکستانی فوجی سعودی عرب میں تعینات رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر حملہ
پڑھیں:
امیر قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیدیا
امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے جب کہ اس دوران صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔اعلامیے کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا جب کہ امیر قطرنےامید ظاہرکی کہ پاکستان افغانستان موجودہ مسائل حل کرکےچیلنجزپسِ پشت ڈال دیں گے۔ صدر مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی جس پر امیرقطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی۔ اعلامیے کے مطابق شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے، قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ صدر زرداری نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امیر قطر نے قبول کیا اور آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔