سعودی عرب کے قومی دن پر ملک بھر میں عام تعطیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب میں قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی کی جانب سے یوم وطنی کے موقع پرملک بھر میں سرکاری تعطیل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ 23 ستمبر کو ملک بھر میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔
یہ بات ذہن نشیں رہے کہ یوم وطنی سعودی عرب کا قومی دن ہے، جسے ہر سال بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ ملک کے طول و ارض میں تقاریب، آتش بازی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام ہوتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ملک بھر میں
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔