بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل گاڑی چلانے والوں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
علی ساہی: پنجاب بھر میں گزشتہ چار سال سے زیر التوا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی 30 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا مسئلہ آخر کار حل، حکومت نے باقی ماندہ نمبر پلیٹس کی تیاری کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں 19 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے ذریعے گاڑی مالکان کو فراہم کی گئیں جبکہ مزید 11 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا عمل اب شروع ہونے جا رہا ہے۔موٹر سائیکلوں کے لیے 9.
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
حکام کے مطابق شہریوں سے گزشتہ چند سالوں میں پونے 3 ارب روپے وصول کیے گئے لیکن اس کے باوجود تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث نمبر پلیٹس وقت پر تیار نہ ہو سکیں۔
یاد رہے کہ زیر التوا نمبر پلیٹس کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث حکومت نے گزشتہ سال اپریل میں نمبر پلیٹس کی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی تھی۔اس دوران شہریوں کو اجازت دی گئی کہ وہ منظور شدہ ڈیزائن کی نمبر پلیٹس بازار سے خود بنوا سکتے ہیں۔
پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نمبر پلیٹس کی
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔