لاہور: بی آر بی نہر میں چھلانگ لگانیوالی لڑکی کو ڈولفن اہلکار نے بچا لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بی آر بی نہر—فائل فوٹو
لاہور کے علاقے باٹا پور کے قریب بی آر بی نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو ڈولفن اہلکار نے بچا لیا۔
فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ ریسکیو اسٹیشن پر خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق مذکورہ لڑکی 2 روز سے لاپتہ تھی، جس کے اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا۔
ڈولفن فورس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گھریلو حالات سے دل برداشتہ لڑکی نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نہر میں چھلانگ
پڑھیں:
اوباشوں کے ڈر سےلڑکی کھائی میں گرکر جاں بحق
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی اوباشوں کے ڈر سے بھاگتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر جان کی بازی ہار گئی۔
واقعہ پیرچناسی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب کچھ اوباش نوجوانوں نے ایک کھڑی گاڑی میں موجود لڑکا اور لڑکی کو زدوکوب کیا۔ واقعے کے دوران لڑکی شدید خوف کا شکار ہو کر گاڑی سے باہر نکلی اور دوڑتے ہوئے کھائی میں جا گری، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
تحقیقات جاری، دو افراد گرفتار
پولیس کے مطابق یہ تاحال واضح نہیں کہ لڑکی خوف کے باعث خود گری یا اسے دھکا دیا گیا، اس پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر لڑکی کے ساتھ موجود نوجوان اور ایک مقامی شخص سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔