پاکستانی لڑکے سے شادی کرنیوالی تیونس لڑکی کی محبت کا برا انجام
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی ابھی پرانی نہیں ہوئی کہ تیونس لڑکی کی کراچی میں لو اسٹوری کے افسوسناک انجام کی نئی کہانی سامنے آگئی۔
جنوبی افریقا کے ملک تیونس کے دارالحکومت تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری نے کراچی کے وومن تھانے پہنچ کر پناہ کی درخواست دی ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی 28 نومبر 2024 کو کراچی آئی، اس کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا،جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے کراچی پہنچ گئی،اسے عامر اور دیگر نے کراچی ائیرپورٹ سے ریسیو کیا اور اگلے ہی دن عامر کے اہلخانہ نے ایک تقریب میں دونوں کی شادی کرادی،نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری کی یونین کونسل بغدادی میں رجسٹرڈ ہوا۔
خاتون کے مطابق شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
لڑکی کے مطابق وہ اب اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے، ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ واپس نہیں جا سکتی،ویزا کی تجدید کے لگ بھگ 400 امریکی ڈالر اور سوا دو لاکھ سے زائد کی ہوائی ٹکٹ کے انتظام کا بھی لڑکی پر بوجھ ہے۔
وومن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے لڑکے کے خلاف بدسلوکی کی شکایت نہیں کی، اسے پناہ دے دی ہے۔
آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
پولیس کے مطابق لڑکے کو تھانے بلوایا تھا، اس نے بیوی کو طلاق دینے کا بتایا اور چلا گیا، مزید بات چیت کیلئے لڑکے کو فون کیا تو اُس کا موبائل فون بند جارہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
گھر چھوڑ کر جانے والے نوجوان کو موٹروے پولیس نے بس سے اتار کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر کراچی سے اسلام آباد جانے والے لڑکے کو اطلاع ملنے پر راستے میں ہی اتار لیا اور گھر والوں سے واپس ملوا دیا ۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا گھر سے ناراض ہو کر بس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر نے بس روک کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل سے لاپتہ ہے۔ بعد ازاں تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے لڑکے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ویڈیو: ہونڈا ایچ آر وی کا نیا ماڈل لانچ کر دیا گیا، کیا نئے فیچرز ہیں؟ قیمت کتنی ہے؟ جانیے
موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا گھر سے ناراض ہو کر بس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر نے بس روک کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل سے لاپتہ ہے۔ (1/2) pic.twitter.com/F2YEyDASS1
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) August 12, 2025مزید :