کراچی: ٹیکسٹائل مل کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 ڈی میں ٹیکسٹائل مل کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے. متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ شیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا رضوان قریشی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹیکسٹائل مل کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے جبکہ متوفی مزکورہ کمپنی میں کام کرتا تھا اور اس کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ شیر احمد کچھ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار تھا۔تاہم، اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، پیر آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں محمدی مسجد کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب متوفی پانی کی موٹر چلا رہا تھا، اسی دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ ارباز خان ولد روزی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔