سرگودھا: شادی کے جھانسے میں آنیوالا شخص لاکھوں روپے سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب کے شہر سرگودھا میں شادی کے جھانسے میں آ کر ایک شخص لاکھوں روپے سے محروم ہو گیا۔
سرگودھا میں غریب محنت کش شادی کے جھانسے میں آ کر لٹ گیا، لڑکی کے جعلی والدین بن کر فراڈیوں کے 5 رکنی گروہ نے پہلے منگنی کے نام پر 50 ہزار روپے ہتھیائے اور بعد میں شادی کی تیاریوں کے لیے 1 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
سرگودھا کے گاؤں 66 شمالی کے رہائشی محنت کاثمر حیات نے 2 خواتین سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں غریب محنت کش ہوں، ملزمان نے مجھے شادی کا جھانسہ دے کر ایک لڑکی دکھائی اور خود اس کے جعلی والدین بن گئے۔
ملزمان نے پہلے منگنی کے نام پر 50 ہزار روپے ہتھیائے اور بعد میں شادی کی تیاریوں کا کہہ کر 1 لاکھ روپے بٹور لیے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ رقم کی مزید ڈیمانڈ کرنے پر میں نے تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ یہ فراڈیوں کا گروہ ہے اور جس لڑکی کا رشتہ دکھایا ہے، اس کے حقیقی والدین بھی نہیں ہیں۔
تھانہ جھال چکیاں پولیس نے پانچوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حیدرآباد : شہریوں کےلیے چالان کی رقم میں کتنا اضافہ کیا گیا؟
ویب ڈیسک :کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی چالان کی رقم بڑھادی گئی، شروع میں سادہ چالان اور بعد میں ای چالان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ایک اور شہر میں چالان کی رقم میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد میں اب نمبر پلیٹ نہ ہونے پر 20 ہزار روپے کا چالان کیا جائےگا، لائسنس نہ ہونے پر 2500 کا چالان ہوگا۔
ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 اور غلط پارکنگ پر 2 ہزار کا چالان ہوگا، ون وے کی خلاف ورزی پر 3 ہزار روپے کا چالان ہوگا، گاڑیوں کے انڈییکٹر نہ ہونے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شروع میں سادہ چالان اور بعد میں ای چالان ہوگا، تمام ڈیٹا بھیج دیا گیا ہے جلد ای چالان کا آغاز ہوگا۔
ٹریفک پولیس کو جرمانے لگانے کی نئی لسٹ جاری کردی گئی، ٹریفک پولیس کو قانون پرعمل کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نئے جرمانوں سے متعلق بینرز لگائے گئے ہیں۔