بیٹیوں کو جہیز میں مہنگا سونا نہیں گاڑی دیں، بشریٰ انصاری کا والدین کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بیٹیوں کے جہیز سے متعلق ایک اہم پیغام دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
ایک حالیہ بیان میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو مہنگا سونا دینے کے بجائے ان کی تعلیم پر توجہ دیں اور اگر مالی وسائل اجازت دیں تو انہیں جہیز میں گاڑی دیں تاکہ وہ عملی زندگی میں خودمختار ہو سکیں۔
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مہنگے زیورات کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ صرف دکھاوے کے لیے ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ بےکار ہو جاتے ہیں جبکہ حالات کی وجہ سے انہیں پہننا بھی مناسب نہیں ہوتا۔
انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ ضرورت سے زیادہ کپڑے بنوانے کے بجائے ایسی چیزیں دی جائیں جو بچیوں کے کام آئیں اور ان میں خود اعتمادی پیدا کریں۔
بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ اگر سونا دینا ضروری ہو تو محض علامتی طور پر چھوٹی سی چین یا معمولی زیور دیا جا سکتا ہے، لیکن اصل سرمایہ کاری بیٹیوں کی تعلیم اور خودمختاری پر ہونی چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جولائی کا مہنگا جھٹکا، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 87 ارب کا نقصان
ویب ڈیسک : رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 87 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق 87 ارب میں سے ڈسکوزکی نا اہلی کی مد میں کیے گئے نقصانات41 ارب روپے اوربجلی وصولیوں کے نقصانات 46ارب روپے ہیں۔
حکام کے مطابق اس سال جولائی میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی نقصانات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 60 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی 2024 میں ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 147 ارب روپے تھے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات جاری رہے جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تاہم سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے نقصانات کم ہوئے۔