صوبائی وزیر زراعت بارش کے بعد نکاسی آب کی صورت حال کا جائزہ لینے حب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حب(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اپنے حلقہ انتخاب میں خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مون سون بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مونسپل کارپوریشن کے عملے کو مکمل طور پر متحرک کردیا ہے مونسپل کارپوریشن حب نصیب الل? ترین کی زیر نگرانی میں حب شہر بھر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی عمل جاری ہے۔چیف آفیسر چیف حب نصیب اللہ ترین ۔تفصیلات کے مطابق حب صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اپنے حلقہ انتخاب میں خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں مون سون بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مونسپل کارپوریشن کے عملے کو مکمل طور پر متحرک کردیا ہے مونسپل کارپوریشن حب نصیب الل? ترین کی زیر نگرانی میں حب شہر بھر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی عمل جاری ہے صنعتی شہر حب میں مون سون کی بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہر بھر صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے جبکہ دوسری جانب شہری آبادی کو نقصانات سے بچانے کے لئیے برساتی نالوں اور آبی گزر گاہوں کی صفائی شروع کردی گئی ہے میونسپل کارپوریشن حب کی جانب سے شہر کے وسط سے گزرنے والے برساتی نالے کی صفائی شروع کردی گء ہے بیروٹ نالے میں طغیانی کے باعث اکثر بانی آبادی میں داخل ہوجاتا ہے آبی گزر گاوں اور سیوریج کی صفائی کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس مرتبہ بارشوں کے باعث عوامی تکالیف میں کمی ہوگی حب شہر کے عوامی حلقوں کی جانب سے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری اور مونسپل کارپوریشن چیف آفیسر نصیب الل? ترین کی جانب سے حب شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مونسپل کارپوریشن صفائی ستھرائی
پڑھیں:
پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردِ عمل
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں۔؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے جلسہ گاہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا تحریک انصاف کے جلسے پر طنزیہ ردعمل سامنے آگیا۔ عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے علی امین گنڈا پور کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا۔؟
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں،؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔عظمیٰ بخاری نے جلسہ گاہ میں علی امین گنڈا پور کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پرسوز مناظر ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ نہیں کہہ رہی، آپ خود دیکھیں کر 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔