نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے بارش کے بعد شہر میں بد ترین صورتحال پیدا ہوئی ،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں بارش سے پیدا شدہ صورتحال اور برساتی نالوں کے بھر نے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار اور سندھ حکومت و قابض میئر کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود بروقت نالوں کی صفائی کا بندو بست نہ کرنے کی وجہ سے شہر میں یہ بدترین صورتحال پیدا ہوئی ہے ، سندھ حکومت و قابض میئر کی نا اہلی کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ بارش ہوتے ہی نیو کراچی نالہ ، گجر نالہ اور محمود آباد نالہ، شادمان ٹائون نالہ برساتی پانی سے بھر گیا اور پانی سڑکوں پر آگیا ہے جبکہ برساتی پانی کی نکاسی کا کوئی موثر انتظام نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں سڑکوں و شاہرائوں اور گلیوں میں بھی پانی بھر گیا ہے ،
گٹر اُبلنے سے گندگی بھی پھیل گئی ہے اور جگہ جگہ بارش کا اور گٹر کا گندا پانی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کی آمد و رفت ، ٹریفک کی روانی اور تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اور شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت اور پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ، منعم ظفر خان نے کہا کہ گزشتہ سال 41کروڑ روپے نالوں کی صفائی کے لیے مختص کیے گئے تھے اور قابض میئر نے دعویٰ کیا تھا کہ ہر تین ماہ بعد نالوں کی صفائی کی جائے گی مگر افسوس کہ ان کا یہ دعویٰ دیگر دعوئوں کی طرح دعویٰ ہی رہا اور نالوں کی صفائی نہ کروائی گئی ، منعم ظفر خان نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے متوقع برسات کے پیش ِ نظر کراچی کے مختلف نالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں اختر کالونی ، منظور کالونی ، محمود آباد ، پی ای سی ایچ ایس ، کراچی ایڈمن سوسائٹی ، عیسیٰ نگری اور گجر نالہ ،لیاقت آباد ، ناظم آباد اور دیگر جگہوںکا دورہ کیا اور بذات ِ خود نالوں کی صورتحال کاجائزہ لیا ، ہر جگہ صورت حال انتہائی تشویش ناک پائی گئی ، نالے کچرے سے بھرے ہوئے ملے ، اپوزیشن لیڈر نے سندھ حکومت و قابض میئر کو توجہ دلائی اور خبر دار کیا کہ نالوں کی فی الفور صفائی نہ کرائی گئی تو ان کی نا اہلی کے باعث صورتحال سنگین ہونے کا خطرہ ہے اورجس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا دو روز کی بارش کے بعد وہی صورتحال پیدا ہو گئی ،ابھی تو بارشوں کا آغاز ہو ا ہے اور یہ صورتحال ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیا صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اس لیے ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی پر توجہ دی جائے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صورتحال پیدا ہو نالوں کی صفائی
پڑھیں:
کراچی میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری، خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد
خاتون کی لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر گل چکی ہے اور لاش مکمل طور پر ناقابل شناخت ہے، خاتون جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع حاجی ابراہیم گوٹھ کے قریب گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے نامعلوم خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے لاش کو چھیپا ایمبولیس کے ذریعے اسپتال روانہ کر دیا۔ ایس ایچ او منگھو پیر زبیر نواز کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے، جبکہ خاتون کی لاش کئی ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر گل چکی ہے اور لاش مکمل طور پر ناقابل شناخت ہے، خاتون جینز کی پینٹ پہنی ہوئی تھی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کی لاش کی اطلاع گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ سے کچرا چننے والے علاقہ مکینوں کی جانب سے دی گئی تھی۔ ایس ایچ او نے بتایا شبہ ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کیا گیا، لاش کو کمبل میں لپیٹ کر کچرا اٹھانے والے ٹرکوں کے ذریعے گاربیج ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکا گیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے اور ڈی این اے کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کی جائے گی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون کو قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔