کراچی: موسیٰ لین میں مکان کی چھت گر گئی، بچی جاں بحق، 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
—تصویر بشکریہ ایدھی انفارمیشن
کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں کوثر مسجد کے قریب واقع مکان کی چھت گر گئی۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں 8 زخمی اب بھی زیرِ علاج ہیں۔
ریسکیوذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بچی جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے بچی کی لاش اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مکان کی چھت
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔