امریکہ کے ساحل پر250 برس قبل ڈوبنے والا جہاز دوبارہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکہ کے ساحل پر 250 برس قبل ڈوبنے والے کیپٹن کُک کا جہاز ’ایچ ایم ایس اِنڈی ور‘ کی باقیات مل گئیں۔
1768 سے 1771 کے درمیان یہ جہاز مشرقی آسٹریلیا تک پہنچنے والا پہلا یورپی جہاز تھا جس کو بعد میں فروخت کر کے اس کا نام لارڈ سینڈوچ رکھا گیا،
یہ جہاز 1778 میں امریکا کی جنگِ آزادی کے دوران امریکا کے ساحل پر ڈوبا تھا۔ صدیوں تک یہ جہاز گمشدہ تھا لیکن اب کے ملبے کو امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی نیو پورٹ بندرگاہ کے علاقے میں دریافت کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلین نیشنل میری ٹائم میوزیم نے اس دریافت کے حوالے سے ایک نئی رپورٹ میں اعلان کیا اور ماہرین نے اس ملبے کی شناخت RI 2394 کے طور پر کی
میوزیم ڈائریکٹر ڈیرل کارپ نے بتایا کہ رپورٹ میں پیش کیے گئے نتائج 25 سال پر محیط آثارِ قدیمہ اور زیر آب تحقیق کا نتیجہ ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ پر ترکش ایئر لائن کا مسافر طیارہ اڑتے ہی پرندہ ٹکرا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
موٹروے ایم فائیو 11 روز ملتان سے اوچ شریف تک بند
احمر خان: موٹروے ایم فائیو پر ملتان سے اوچ شریف کے درمیان ٹریفک کی بندش کو 11 روز گزر چکے ہیں۔ سیلابی پانی سے جلالپور پیر والا انٹرچینج کے قریب سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث یہ حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق متاثرہ حصے کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔ اس دوران شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
شہری شاہ شمس انٹرچینج سے نکل کر قومی شاہراہ (N-5) کا راستہ اختیار کریں۔اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ ایم فائیو پر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح شیر شاہ انٹرچینج سے بھی موٹروے کو دوبارہ جوائن کیا جا سکتا ہے۔