پنجاب میں موسلادھار بارش اور آندھی سے حادثات، 12 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پنجاب بھر میں موسلادھار بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات رونما ہوئے، جن میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، زیادہ تر اموات چھتوں اور دیواروں کے گرنے کے سبب ہوئیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 7 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے ہیں۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 25 سے 27 جون تک بارشوں کے دوران 25 حادثات کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں چھتیں اور دیواریں گرنے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق موسمی شدت کے باعث ہونے والے ان حادثات میں سب سے زیادہ نقصان چھتوں اور دیواروں کے گرنے سے ہوا، جس سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم میں سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقام پر رہ کر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 91 ہزار 300 سے زیادہ افراد اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جبکہ اندراج 16 اگست تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع
وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع ہو رہی ہیں، تاہم دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کا اندراج فوری طور پر روک دیا جائے گا۔
سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج دونوں دستیاب ہیں، درخواست کے ساتھ پیکج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہے۔
حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 71 ہزار سے زیادہ افراد نے سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews درخواستوں کی وصولی سرکاری حج اسکیم وزارت مذہبی امور وی نیوز