دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے شہریوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور اکثر موقع میسر آنے پر وہ بھی اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے رہتے ہیں اور ایسا ہی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دبئی مال کے ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل ادا کر دیا ۔
گلف نیوز کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، جو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ دبئی مال میں ایک ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور کھانا لیکن جاتے ہوئے وہ ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل بھی ادا کر گئے ۔
دبئی کے ولی عہد نے ریسٹورنٹ میں منیجر سے پوچھا کہ تمام افراد کا بل کتنا ہے جس پر مینجر نے حساب کتاب کے بعد بتایا کہ 30 ہزار درہم کے قریب قریب ہے ، جس پر ولی عہد نے خاموشی سے بل ادا کیا اور وہاں سے چلے گئے، جب ریسٹورنٹ میں لوگوں نے انتظامیہ سے اپنے کھانے کا بل مانگا تو انہیں بتایا کہ آپ کے کھانے کے پیسے ولی عہد کی جانب سے ادا کر دیئے گئے ہیں ۔
ریسٹورینٹ کے منیجر نے صارفین کو بتایا کہ ولی عہد نے کہا ہے کہ یہاں موجود تمام افراد آج میرے مہمان ہے جن کا بل میں ادا کروں گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تمام افراد کا بل دبئی کے ولی عہد ریسٹورنٹ میں
پڑھیں:
کراچی: رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 555 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس
کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جان گنوا دینے والے افراد کی تعداد سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 555 افراد جاں بحق ہوئے۔
ویڈیو نے چیئرمین ڈمپرز اونر ایسوسی ایشن کے بیان کی بھی نفی کر دی، چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن نے حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر کو قرار دیا تھا۔
رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 169، ڈمپر کی ٹکر سے 34 اور ٹریلر کی ٹکر سے 63 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے37 اور بسوں کی ٹکر سے 35 افراد جاں بحق ہوئے۔