لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے قبل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے تین سو سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں آج یوم سیاہ کے تحت بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سمیت کارکنان کو اپنی اپنی حلقہ نشستوں پر احتجاج کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس منظم طریقے سے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہے، تاکہ آج ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی دباؤ پر کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے پارٹی کے ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیداران سمیت متعدد کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اب تک صوبائی دارالحکومت لاہور سے کم ازکم 300 کارکنان کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریوں کے خوف سے پنجاب اسمبلی کے احاطے سے بھی باہر نکلنے سے گریزاں رہے اور متعدد کارکنان نے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے روپوشی اختیار کر لی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے غیر قانونی گرفتاریوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ صرف اُن لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جو امن و امان میں خلل ڈالنے یا سڑکوں پر توڑ پھوڑ کے منصوبے بنا رہے تھے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ احتجاج اس کا جمہوری حق ہے، اور اگر کارکنان کو فوری نہ چھوڑا گیا تو تحریک مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کارکنان کو

پڑھیں:

تحریک انصاف کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کا تصور  مسلم دنیا کو متحد کرنے والے ملک کے طورپر کیا۔

قومی بچت سکیموں میں منافع کی شرح تبدیل کر دی گئی

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی  حمایت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم معاہدے کی مزید تفصیلات پاکستان کے لوگوں سے اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حالیہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماؤں نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیئے ، معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی بڑھانے اور امن کے حصول کےلیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتاہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، معاہدہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے، معاہدے کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
 

صدر ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر’’میرین ون‘‘ کی برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 25 رنز سے شکست دیدی
  • فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کیخلاف ملک گیر احتجاج، آنسو گیس شیلنگ سے 100 زخمی
  • سکھ برادری کا  کینیڈا میں احتجاج ؛ بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک
  • حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں( عمران خان کا چیف جسٹس کو خط)
  • تحریک انصاف کا پاک، سعودی عرب مشترکا دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ، پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • حیدرآباد: راجا جانی کے رہائشی گیارہ سالہ میرجت کی میبنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں