آئی ایس او لاہور کی رہبر معظم کیساتھ تجدید عہد مہم جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
آئی ایس او لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ شہر میں جاری مجالس عزاء میں تجدید عہد کے حوالےسے خوصی سٹالز لگائے جاتے ہیں جہاں خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد رہبر معظم کیساتھ تجدید عہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کی جانب سے اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے، اور اس کا رسپانس ہماری توقع سے بہت زیادہ ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے "تجدید عہد با رہبر معظم سید علی خامنہ ای" مہم کے تحت لاہور کی بڑی مجالس میں دستخطی مہم جاری ہے۔ تنظیمی ذرائع کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیساتھ تجدید عہد کر رہی ہے۔ آئی ایس او لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ شہر میں جاری مجالس عزاء میں تجدید عہد کے حوالےسے خوصی سٹالز لگائے جاتے ہیں جہاں خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد رہبر معظم کیساتھ تجدید عہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کی جانب سے اقدام کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا بھی جا رہا ہے، اور اس کا رسپانس ہماری توقع سے بہت زیادہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ کے بعد پاکستانی عوام کی اکثریت رہبر معظم سے محبت کر رہی ہے، اور مہم کی کامیاب اس عزم کو دلیل ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیساتھ تجدید عہد ا ئی ایس او کی جانب سے کر رہی ہے کی بڑی
پڑھیں:
ناصر ادیب نے فہد مصطفیٰ کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اچھے معاوضے کی پیشکش ہونے کے باوجود بھی فہد مصطفیٰ کے پروجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے مختلف تجربات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ہدایتکار فجر رضا نے فہد مصطفیٰ کے ایک پروجیکٹ کے لیے ڈائیلاگ لکھنے کو کہا تو پہلے میں نے اسکرپٹ پڑھا لیکن مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آیا اور میں نے فوراََ انکار کرنے کے بجائے فہد مصطفیٰ سے ایک ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔
ناصر ادیب نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ سے ملنے کے بعد میں نے ان کے سامنے اس پروجیکٹ پر کام کرنے سے منع کیا کیونکہ مجھے کہانی زیادہ سمجھ نہیں آئی تھی اور میں اس کہانی کو دوبارہ لکھنا چاہتا تھا جو کہ ممکن نہیں تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے کام سے مخلص رہا ہوں اور ایسا کچھ نہیں کروں گا جو مجھے خود کو ٹھیک نہ لگے، اسی لیے میں نے اچھی رقم کی پیشکش ہونے کے باوجود بھی فہد مصطفیٰ کے پروجیکٹ کو ٹھکرا دیا تھا۔
Post Views: 9