علیمہ خان 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت سے مسلسل غیرحاضر ہیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیجیٹلی بلاک کرکے گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے والے ضامن کو جیل بھجوا دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےباوجود اےٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ۔ عدالت نےملزمہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیجیٹلی بلاک کرنے کی رپورٹس عدالت میں جمع کردیا گیا۔ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔

عدالت نے اسٹیٹ بینک حکام سے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت نےپولیس کو علیمہ خان اور سپرداری پر گاڑیاں حاصل کرنے والے 4 ضامنوں کی منقولہ جائیداد تلاش کر کے ضبط کرنے کا بھی حکم دیدیا ۔ گاڑی کی سپرداری دینے والے ایک ضامن عارف خان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کے پاس رقم یا پراپرٹی موجود نہیں ۔

عدالت نے ضامن عارف خان کو گرفتار کروا کے جیل بھجوا دیا۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے ۔ تاہم ملزمان اور وکلا صفائی کی غیرحاضری کے باعث شہادت قلمبند نہ ہو سکی۔ کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری علیمہ خان عدالت میں

پڑھیں:

راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔

عدالتی ذرائع نے کہا کہ چئیرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ کل 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوگی۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت نے بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاوٴنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی کل پیش ہوگی۔

کل 30 اکتوبر گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کرینگے۔

علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے،ان کے  چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کی مشکلات میں اضافہ! شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ایک اور وارنٹ جاری
  • علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک، عدالت نے فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا
  • علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے
  • احتجاج کیس، علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک، آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت:علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک
  • علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا
  • انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر علیمہ خانم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک
  • راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا