Jasarat News:
2025-10-25@09:11:18 GMT

برطانیہ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا جلد آغاز

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: برطانیہ میں پہلی بارڈبل ڈیکر ٹرینوں کاجلد آغاز ہونے والا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یورو اسٹار ٹرین کمپنی کی جانب سے ایک خوش آئند اعلان کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے ، جس کے لیے پہلا بیڑا خریدا جا رہا ہے۔ مذکورہ ٹرین کے راستے کے لیے لندن سینٹ پینکراس تا پیرس اور برسلزسے ایمسٹرڈیم کے درمیان چینل ٹنل استعمال ہوں گے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ٹرینوں کی تیاری کے لیے 17 لاکھ پاو¿نڈ کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یورو اسٹار کی جانب سے 30 ٹرینوں کے ابتدائی آرڈر کی تصدیق بھی ہوچکی ہے جبکہ مزید 20 کے لیے آپشن موجود ہے، مکمل طور پر اس برقی بیڑے کا نام یورو اسٹار سیلسٹیا رکھا جائے گا۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب کا قرض حاصل کیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-01-11
اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے مالی سال2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41
فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر میں بالترتیب 198 ارب، 192 ارب اور 124 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مالی سال میں مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے۔ ستمبر میں حکومت نے 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض بھی حاصل کیا، جب کہ اگست میں 68 کروڑ ڈالر اور ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ دفاع نے پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا، پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی پانچ سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ
  • پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ فلائٹ آپریشن: اسلام آباد سے مانچسٹر کیلیے آج پہلی پرواز
  • خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کی برطانیہ فلائٹس کی بحالی کا افتتاح کیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی
  • پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن 5 سال بعد بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ
  • مانچسٹر: یورو اسٹار نے پہلی ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا آرڈر دے دیا
  • حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب کا قرض حاصل کیا
  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے 5 سال بعد پہلی پرواز کیلئے تیاریاں مکمل
  • آئس لینڈ میں پہلی بار مچھر دریافت